الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل پاک بسلسلہ گیارھویں شریف

May 4, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کے زیرِ اہتمام محمد فرخ گوھر صاحب کے گھر حضور غوثِ پاکؓ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے گیارھویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپرست فیصل آبادعالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام جناب حاجی رئیس احمد قادری صاحب نے خصوصی طورپر شرکت فرمائی ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہو ا بعد ازاں سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت خوانی کا نذرانہ پیش کیاگیا جس کی سعادت عبدالمنان قادری ،محمد صفدر فاروق سلطانی اور طارق محمود طار ق نے حاصل کی ۔بعد ازاں سابق مرکزی مشیر نشرواشاعت محمد شفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہا رکرتے ہوئے حضور غو ث پاکؓ کی بارگاہ میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اُ ن کی حقیقی تعلیمات سے حاضرین کو روشناس کروایا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان