الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل پاک بیاد وصی محمد قریشی قصور

January 1, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹر) پاکستان قصور کے زیر اہتمام وصی محمد قریشی کی یاد میں ندیم احمد کی رہائش گاہ پر ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حمد ونعت کے نذرانے پیش کیے گئے اور منعقبتِ غوثیہ اور قصیدہ مرشدی جوش وخروش کے ساتھ پڑھے گئے۔امیر قصور نذیر احمد فاروقی نے وصی بھائی کی شان میں خطاب فرمایا اور ان کی خدمات کو سراہا۔بعد میں ذکر کی محفل ترتیب دی گئی۔ذکر کے بعد ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ چودھری اظہر نواز نے ٹیلیفونک خطاب سے ذاکرین کو نوازا۔وصی بھائی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت مشن کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔ وصی بھائی کی زندگی کا ہر لمحہ مرشد کی اطاعت میں گزرا۔وہ مرشد کے ہر حکم پر د ل وجا ن سے عمل پیرا رہتے تھے۔ بعد میں چودھری صاحب نے دعائے خیر فرمائی۔بعد از محفل حاظرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشر واشاعت قصور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان