الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل چہلم شریف والد گرامی سید اطہر حسین بخاری

March 6, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام( رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام06مارچ 2014 ؁ء بروز جمعرات بعد ازنمازِ عشاء جعفر حسین قادری کی رہائش گاہ پر اطہر حسین بخاری کے والدِ محترم کے چہلم شریف کے سلسلہ میں محفلِ پاک منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمدافضال قادری اور اطہر اقبال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا آغازحمدِ باری سے اطہر اقبال ببی نے کیاجبکہ نعت خوانی کی سعادت انزل گوھر،نور احمد قادری،محمد جمیل قادری اورعبدالمنان قادری نے حاصل کی۔
نقیبِ محفل محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر انسان اپنی زندگی کو اللہ اور اُس کے پیارے رسولﷺکی اتباع میں گزارے گا تو اُس کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے لیکن انسان اُسی وقت اتباع اور اطاعت کے قابل ہوتا ہے جب اُس کا ظاہر شریعت اور باطن طریقت سے آراستہ ہو جائے کیونکہ مُرشدِ پاک نے واضع طور پر ارشاد فرمایا ہے کہ شریعت اور طریقت دینِ اسلام کے دو پَر ہیں اور ظاہر کو شریعت اور باطن کو طریقت سے آراستہ کر لو تو کامیابی اور کامرانی تمہارا مقدر ٹھہرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن سرفروشانِ اسلام آج کے اس پر فتن دور میں یہی پیغامِ حق دے رہی ہے کہ آؤ لوگو!اپنی زبان و قلب کو ذکرِ اللہ سے گویا کر لو جب دل ذکر الٰہی سے معمور ہو جائیں گے تو پھر سینوں میں محبتِ رسول ﷺبھی پیدا ہو جائے گی۔
محمد جمیل قادری نے منقبتِ غوثِؓ پاک کا نذرانہ پیش کیا اور اطہر حسین بخاری نے قصیدہء مرشدی پیش کیا۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجاز تِ ذکرِ قلب عطاء فرمائی۔امیرِ حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری نے سرانجام دئیے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان