الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیارھویں شریف ، افتتاح مدرسہ غوثیہ

May 29, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آبادکے زیرِ اہتمام رسول پور گیدڑی میں ماہانہ محفل گیارھویں شریف کا انعقاد کیاگیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجس کی سعاد ت حافظ محمد بلال نے حاصل کی اس کے بعد حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی جس کی سعاد ت محمد اطہر اقبال نے حاصل کی بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت محمد اویس ،محمد ندیم،محمد مبشر اور ڈاکٹرمحمد یوسف نے پیش کی۔
مدرسہ غوثیہ کا افتتا ح وائس چئیرمین سپریم کونسل جناب حاجی محمد اویس صاحب نے اپنے دست مبارک سے کیا اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی کہ سابق آرگنائزر صوبہ سندھ وحید انور قادری صاحب کی کاوش سے قائم کیاگیا مدرسہ کو دن دُگنی رات چوگنی ترقی عطا فرما اور جو لوگ اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے رہے ہیں اُن پر اپنی نظر رحمت فرما اور صدقِ دل سے دین حق کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ جاری کردہ

شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان