الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیارھویں شریف شورکوٹ

May 20, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، شورکوٹ(کینٹ) کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل گیارھویں شریف کا اہتمام کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض امیر شورکوٹ محمد امین گوھر نے سرانجام دیئے ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد فیصل نے حاصل کی۔ حمد باری تعالیٰ کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت کی سعادت ڈاکٹر محمدنعیم ، محمد فیصل اور خصوصی نعت محمد راحیل صفدر نے پیش کی اورحضور غو ث پاکؓ کی بارگاہ میں نذرانہ منقبت اور کلام باھوؒ کی سعادت محمد عارف سلطانی نے حاصل کی ۔
محفل پاک میں تحریک منہاج القرآن شورکوٹ کے ناظم پروفیسر سیّد حسن رضا شاہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا مطالعہ کیاجائے تو پتہ چلتاہے کہ ہم لوگوں تک اسلام بزرگانِ دین کی مرحونِ منت پہنچا اور جتنے بھی ولی اللہ اس خطہ پاک پر آئے ان سب نے دلوں کو پاک کرنے کا درس دیا اور دل جب گناہوں سے آلودہ ہوجائے توا س کو صاف کرنے کے لیے اللہ کا ذکر دل میں بسایا جاتا ہے اور دل میں اللہ کا ذکر بسانے کے لیے کسی اللہ والے کے پاس جانا پڑتاہے کیوں یہ دل ہمارے اختیار میں نہیں یہ تو اللہ والوں کے اختیار میں ہوتاہے اور جب کسی مردہ قلب پر اللہ کے درویش کی نظر کیمیا پڑتی ہے تو دل کی تما م میل کُچیل اُتر جاتی ہے اور پھر دل اللہ رب العزت کے انوار و تجلیات کی آماجگاہ بن جاتاہے ۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، شورکوٹ (کینٹ) کی جانب سے 10سال بعد دوبارہ محفل گیارھویں شریف کاسلسلہ شروع کیاگیا ہے اور اس محفل پاک کو عوام الناس کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی اور اس محفل پاک کو کامیاب بنانے کے لیے حق باھُوزون چک نمبر409,408اور چکنمبر316/R.Bچٹیانہ اور پیر محل سے محمد شاہد قادر ی اور امیر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، پیر محل جناب اخترعلی صاحب کی قیادت میں ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ شورکوٹ سٹی کے بہت سے علماء کرام نے اس محفل پا ک میں شرکت کی۔ آخر میں حاضرین کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاکی گئی اور ذکرِ اللہ کو دل میں بسانے کے طریقہ کا ر کے کارڈز تقسیم کیے گئے اور حلقہ ذکر ترتیب دینے کے بعد صلوٰۃ و سلام بحضور سرورکونین ﷺ پیش کیاگیا اور لنگر تقسیم کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت شورکوٹ (کینٹ)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان