الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیارھویں شریف فیصل آباد

May 23, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام ماہانہ روح پرور محفل گیارھویں شریف کا پروگرام آستانہ عالیہ پرمنعقد کیا گیا۔نمازِ مغرب کے بعد مناجات کی سعادت ساجِدبٹ صاحب نے حاصل کی۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید کی معطر و مطہر آیاتِ مبارکہ سے کیا گیا۔ جِس کی سعادت قاری طارق محمود طارق صاحب نے حاصل کی۔حمد باری تعالیٰ کی سعادت نثار بٹ صاحب نے حاصل کی۔اس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسو لِ مقبولﷺ کے نذرانے منصب علی قادری،زین بن راشد،عبدالمنان قادری اورعبدالعزیز قادری نے پیش کئے۔حضور غوثِ پاکؓ کے حضور منقبت کا نذرانہ افسر علی رضوی اور زین بن راشد نے پیش کیا۔اس کے بعد قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض ڈاکٹر مشتاق قادری نے ادا کئے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ کیا ہم نے اپنے رب کو راضی کر لیاہے؟اورجن لوگوں نے اپنے رب کو راضی کیا اور اللہ تعالیٰ کو اپنے اندر بسالیا تو انہی میں سے کوئی داتاؒ ، کوئی خواجہؒ ، کوئی باہوؒ اور کوئی قلندر ؒ کہلایا۔آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں مرشدِ حق حضرت سید نا ریاض احمد گوھرشاہی نے بھی ہمیںیہ درس دیا ہے کہ آؤلوگو!اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسمِ ذات اللہ کو پیدا کرکے بارگاہِ خداوندی میں مقبول و منظوربن جاؤ۔محفل پاک میں لوگوں کی کثیر تعدادنے اجازتِ ذِکر قلب حاصل کی۔ محفل پاک میں حلقۂ ذکر حاجی محمد اصغر قادری صاحب نے ترتیب دیا اوردرودو سلام کے بعدفاتحہ خوانی و دعائے خیر محمد شفیق قادر ی صاحب نے کرائی۔محفِل کے اختتام پر لنگرِغوثیہ تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان