الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیارھویں شریف فیصل آباد

January 22, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پر ماہانہ محفل گیارھویں شریف اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی یاد میں محفل پاک کا اہتمام کیا گیا ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام مجید سے کیا گیا جسکی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض محمد اطہر اقبال ببی اور اظہر حسین قادری نے حاصل کی۔حمدباری تعالیٰ کا نذرانہ محمد شہباز قادری اور محمد نثار بٹ نے پیش کیا اور بعد ازاں سینوں میں محبت رسول ﷺ کی شمع کو فروزاں کرنے کے لیے بارگاہِ رسالت مآبﷺ میں نعت پاک کی سعاد ت شرافت علی ،محمد ذیشان قادری ،عبدالمنان قادری اور محمد ناصرچشتی نے حاصل کی ۔
حافظ ذکر حسین قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ محفل پاک جن دو ہستیوں کے نام منسوب کی گئی ہے وہ کسی بھی تعار ف کی محتاج نہیں ہیں ۔حضور غوثِ پاکؓ وہ ہستی ہیں کہ جو اولیاء کے سلطان ہیں اور اللہ رب العزت نے ان کو فقر کی چابیاں عطاکی ہیں اور ان کا فیضِ روحانی ہر دل میں عیاں ہے۔دوسری ہستی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ ہیں کہ جنہوں نے برصغیر پاک و ہند میں جلوہ افروز ہوکر نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی اللہ رب العزت کی ذات سے روشناس کروایا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح بھٹکی ہوئی انسانیت کو اللہ کے درویشوں کی بارگاہ سے روحانی سکو ن ملاآج بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی بھی لوگوں کے دلوں میں اسم ذات اللہ کی قندیل روشن کررہے ہیں تاکہ اللہ کے نور کی روشنی میں لوگ حق اور باطل کی پہچان کرسکیں ۔
بعد ازاں سابق آرگنائزر صوبہ سندھ وحید انور قادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے حضور پیر انِ پیر روشن ضمیر حضرت سیّدنا عبدالقادر جیلانیؓ اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیااور کہا کہ اللہ کی قسم ہم تک دین اسلام انہی اولیاء کاملین کی وجہ سے پہنچا اور انہی لوگوں کا راستہ صراطِ مستقیم ہے کہ جس پر چل کر انسان اپنی منزل کو حاصل کرلیتا اور آج کے اس پُرفتن دور میں پیر و مرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی بھی اللہ رب العزت کی ذات سے انسان کو روشناس کروارہی ہے۔
محفل پاک میں ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجمن طلبہ اسلام فیصل آبا د جناب رحمت اللہ صاحب اور شیخ عامر لطیف سائزنگ والے ان احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔آخر میں حضور غوث پاکؓ کی بارگاہ میں منقبت کی سعاد ت محمد زین بن ارشد نے حاصل کی اور مرشدکریم کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی اور امیر حلقہ کے فرائض نگران فیصل آباد زون جناب حاجی محمد اصغر قادری نے سر انجام دیئے اور بعد از درود سلا م و دعا لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان