الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیارہویں شریف جوہر آباد

June 6, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جوہرآباد کے ضلعی دفتر پرانا لاری اڈا جوہرآباد میں عظیم الشان ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد کی گئی ۔جس میں نئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہال شرکاء سے بھرا ہو ا تھا۔ ماسٹر محمد رمضان قادری ( مشیر جوہرآباد) نے دورانِ خطاب کہا کہ آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کی ماہانہ محفل گیارہویں شریف سجائے بیٹھے ہیں ۔ جس طرح ہم زبان سے ذکر اللہ ھو کرتے ہیں اسی طرح ہمارے دل بھیذکر اللہ ھو کرتے ہیں جو فیضانِ حضور غوث پاک ؒ ہے ۔ ہماری خوش بختی ہے کہ امیر جوہرآباد جناب محمد توفیق قریشی کو مرشدِ حق حضرت سیدنا ریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ عالیٰ کی طرف سے ذکر قلب دینے کی اجازت ہے۔آئیں جو نئے ساتھی چاہتے ہیں کہ وہ فیضانِ غوث پاک ؒ سے فیضیاب ہوں تو امیر جوہرآباد کی آواز سے آواز ملا کر اللہ ھو اللہ ھو پڑھیں ۔ اللہ کی ذات نے چاہا تو آپ لوگوں کے دل کی دھڑکنیں بھی اللہ ھو اللہ ھو کرنے لگ جائیں گی۔
محفل میں محمد توفیق قریشی نے اجازتِ ذکرِ قلب دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنی زندگی میں بہت سے وردو وظائف کرتے ہیں۔ آج سے اللہ ھو کو بھی اپنے وظائف میں شامل کرلیں۔ہر نماز کے بعد کچھ دیر کیلئے دل کی دھڑکن کو محسوس کرتے ہوئے ، اگر دل کی دھڑکن محسوس نہیں ہو رہی تو سینے پر ہاتھ رکھ کر دل کی دھڑکن کو محسوس کرتے ہوئے ایک دھڑکن کے ساتھ اللہ اور دوسری دھڑکن کے ساتھ ھو ملاتے ہوئے ذکرِ خفی کریں، یا پھر اپنی نبض پر انگلی رکھتے ہوئے دھڑکن کو محسوس کریں اور ایک دھڑکن کے ساتھ اللہ اور دوسری دھڑکن کے ساتھ ھو ملائیں، اگر اللہ نے چاہا تو کچھ دنوں میں آپ اپنے اند ر کی کیفیت کو بدلتے ہوئے خود محسوس کریں گے۔
محفل میں نقابت کے فرائض محمد احسان اختر قادری نے انجام دئیے۔ اسامہ علی گوہر، محمد مشتاق ، ماسٹر محمد رمضان قادری، احسان اخترقادری، محمد ارشد تبسم، اور رضا محمد شاکر میانوالی نے حمد و نعت، منقبت بحضور غوثِ اعظم ؒ کے نذرانے پیش کیے اور بالخصوص سیالوی برادران نے دَف پر نعتِ رسول ﷺ پیش کی جسے لوگوں نے بہت سراہا، حلقہ ذکر امیر جوہرآباد محمد توفیق قریشی نے کروایا۔محفل کا اختتام صلوٰۃ و سلام پر کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جوہرآباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان