الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیارہویں شریف جھنگ

September 22, 2010

انجمن سرفروشانِ اسلام جھنگ آستانہ پر عظیم الشان محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔محفل درود شریف کے بعد محفلِ پاک کا آغاز ہوا۔نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دیئے جبکہ بارگاہِ مصطفویؐ میں نذرانہ عقیدت جناب محمد باقراور جھنگ کے معروف نعت خواں اختر علی حیدری نے پیش فرمائے۔جبکہ منقبتِ غوثیہ پیش فرمانے کی سعادت جناب شہباز احمد قادری نے حاصل فرمائی۔محفلِ ذکر امیر جھنگ جناب حق نواز قادری نے ترتیب فرمائی ۔محفلِ پا ک میں سینکڑوں افراد نے شرکت فرمائی۔مرکزی مشیر جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ رب العزت نے اپنا ذکر کثیر کرنے کا حکم دِیا ہے اور قرآن پاک میں ارشادِ پاک ہے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے وہ اللہ کا ذکر کرتا ہے۔لیکن اللہ نے انسان اور جنوں کو اس بات کا اختیار دِیا کہ وہ اللہ کا ذکر کریں یا نہ کریں روزِ محشر انسان کے اعضاء ہاتھ پاؤں آنکھیں اور ہر چیز گواہی دے گی جو کام اس نے کیے ہوں گے۔اگر ہم اپنے دل کی دھڑکنوں کے ساتھ اللہ کا ذکر کریں تو اللہ کا نْور ہمارے خون کے ذریعے جسم کی نس نس میں سما جائے گااور روزِ محشر جسم کا ہر حصہ نْور کی وجہ سے گواہی دے رہا ہو گاکہ ہم نے کس طرح اللہ کے ذکر میں زندگی گزاری ۔اس کے بعد حاضرین محفل نے اجازتِ ذکر قلب حاصل کیاور ذکر کرنے کے طریقہ سے آگاہ کیا گیااس کے بعد دْعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا اور لنگر پیش کیا گیا اس موقع پر ایک دِن قبل سے ہی آستانہ کو خوبصورت لائٹنگ سے سجایا گیا تھاجو ایک دلکش ماحول پیش کر رہی تھیں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل پاک ہر ماہ چاند کی 10تاریخ کے بعد از نمازِ مغرب منعقد کی جاتی ہے

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان