الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل گیا رہویں شریف ٹوبہ ٹیک سنگھ

January 9, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سر فرو شا نِ اسلا م پاکستان، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتما م جنا ب ندیم قا دری کی رہا ئش گاہ اور مر کز ی دفتر انجمن ہذا پر محافل گیا رہویں شر یف کا انعقا د کیا گیا جس کی صد ارت امیر انجمن ہذا ٹوبہ محتر م جنا ب ذوالفقا ر علی زلفی نے کی۔انہو ں نے نبی پا ک ﷺ کیبارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ آ پ وہ ہستی ہیں جن کی دنیا میں کوئی شان بیا ن نہیں کر سکتا ۔ کو ئی اُن کو نو ر کہتا ہے ۔ کوئی بشر کہتا ہے۔ لو گ انہی چکر و ں میں پڑ ے ہوئے ہیں۔ اصل میں آ پ کی ذا ت وہ ذا ت ہے جن کی شان دکھا نے کے لئے اللہ تعالیٰ نے زمین و آ سما ن کو پید افرمایا ۔ اس کا مقصد دنیا کا نظا م نہیں بلکہ آ پ ﷺ کی عظمت کو دکھانا تھا ۔ آ پؐ اُس وقت بھی مو جو د تھے جب دنیا کا تصو ر بھی نہیں تھا ۔ آ پؐ کاہی فرما ن ہے کہ میں اُ س وقت بھی نبی تھا جب حضر ت آ دم علیہ السلا م کی مٹی کو تیا ر کیا جا رہا تھا ۔ آ پؐ نے با رہ ربیع الا ول کے بارے میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جو پو ری کائنا ت کے لئے عید سے بڑ ھ کر ہے ۔ اس دن پو ری کائنا ت کو رعنائی ملی ۔ کو شش کریں کہ اس دن کو بھر پور طر یقے سے منایا جائے ۔ محفل کے آخر میں لنگر غو ثیت بھی تقسیم کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان