الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محمد نثار بٹ کے بیٹوں کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل قل شریف

February 20, 2015

عالمی وحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام محمد نثار بٹ کے بیٹوں کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی محفل جامع مسجد جمعہ میں منعقد کی گئی(یاد رہے کہ محمد نثار بٹ کے دو صاحبزادے اور پڑوس کی ایک بچی جو گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئی تھی۔اُ ن کے صاحبزادوں کی نمازِ جنازہ شاہی مسجد چنیوٹ میں اداکی گئی جس میں مرکزی مشیر برائے تنظیمی امورچودھری اظہر نواز ،ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،محمد شفیق قادری، امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری سمیت ذمہ داران،ذاکرین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے اس افسوس ناک واقعہ پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا۔)جس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال ببی نے سرانجام دئیے۔اس محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کا نذرانہ عمران الحق قادری نے پیش کیا۔اسکے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جس کی سعادت محمد نثار بٹ،محمد عرفان اینڈ برادرزاور محمد نعیم نوشاہی نے حاصل کی اور بارگاہِ سرورِدوجہاںﷺ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ محمدشفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہو ئے کہاہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے انبیاء اکرام نے بھی موت کا ذائقہ چکھا ہے لیکن جو گنہگار لو گ ہوتے ہیں اُن پر موت وارد ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو آزماتا ہے لیکن جب کسی کو آقاﷺ کا سہارا نصیب ہو جاتا ہے تو وہ شخص ہر چیز سے بے نیاز ہو جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوبْ ﷺکی خاطر ساری کائنات کو خلق فرمایااور اُن کو دونوں جہاں کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ارشاد فرمایا کہ میں بندہ مومن کے دل میں سماجاتا ہوں کیونکہ مجھے زمین و آسمان کی وسعتیں اپنے اندر سمو نہیں سکتیں۔اللہ اللہ کو اپنے اندر بسالیں ۔زبانی ذکر کریں گے تو زبان صاف ہو گی لیکن اگر دل کو اللہ اللہ میں لگانا ہے تو دل سے اللہ اللہ کرنی پڑے گی۔جب دل کی دھڑکنیں اللہ اللہ میں لگ جائیں گی تو دل صاف ہو جائے گااور رب خود اس دل میں بس جائے گا پھرتو کام کاج میں لگا رہ تیرا دل تو اللہ اللہ کرہی رہا ہے۔پھر فرمایا گیا کہ ہتھ کارول تے دل یار وَل۔کجھ ستیاں جاگدے ہو ،تے کجھ جاگدیاں ستے ہو۔حضورِ پاک ﷺنے ارشاد فرمایاکہ جس کا دل اللہ کے ذکر سے خالی ہے اُس کا شمار مردوں میں ہے اور جس کا دل اللہ کے ذکر سے جاری و ساری ہے اُس کا شمار زندوں میں ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی زبان کے ساتھ ساتھ آپکا دل بھی اللہ اللہ کرے تو اجاز تِ ذکر قلب حاصل کرکے چند دن حلقہء ذکر میں بیٹھ کر دیکھیں کہ کس طرح یہ دل اللہ اللہ کرتا ہے ؟یہی انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام ہے اپنے دلوں کو اللہ اللہ میں لگا لیں اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے ۔
سینئر رہنما ماسٹر لیاقت علی قادری نے حاضرینِ محفل کو اجازتِ ذکر قلب سے نوازا۔محمد جمیل قادری آف لاری اڈہ نے محفلِ ذکر الٰہی کو ترتیب دیا۔محمد ابراہیم(خطیب جامع مسجد جمعہ )نے اختتامی دعا کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور اُن کی زوجہ کو جلد صحت یابی عطافرمائے۔اس موقع پر سینئر مرکزی رہنمااورمرکزی مشیر برائے تنظیمی امور چودھری اظہر نواز ،ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی، امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری،مشیر نشرواشاعت پنجاب غلام فرید قادری،مشیر مالیات پنجاب ستارالحق قادری سمیت ذاکرین و عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔

رپورٹ:۔محمدرفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش)

1 (7) 1 (6) 1 (5) 1 (4) 1 (3) 1 (2) 1 (1) 1 (13)1 (12) 1 (11) 1 (10) 1 (9) 1 (8)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان