الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

مرکزی جنرل اجلاس فیصل آباد

September 26, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آبادآستانہ پر عالمی امیرجناب محترم حضرت علامہ مولانا سعید احمد قادری کی زیرِ صدارت فیصل آباد کے ذمہ داران،زونل انچارج اور ذاکرین کا جنرل اجلاس منعقد ہواجس میں ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،حاجی محمد اصغر قادری، ،محمد شفیق قادری ،مرکزی مشیر برائے تنظیمی امورچودھری محمد اظہرنواز،مرکزی مشیر شعبہ نشرواشاعت محمد رضوان گوھر ،مشیر شعبہ نشرواشاعت پنجاب غلام فرید قادری،مشیر شعبہ مالیات پنجاب ستارالحق قادری سمیت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری ،مشیران فیصل آباد،زونل انچارج اور ذاکرین نے شرکت فرمائی۔اجلاس میں جو اہم امور زیرِ بحث آئے وہ درجِ ذیل ہیں ۔
*روزانہ محفلِ درودشریف،ہفتہ وار تبلیغی اجتماع ،ہر جمعرات کو محفلِ ذکرِ لطائف،ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف حصولِ فیضِ روحانی اور باہمی رابطہ کا بہترین ذریعہ ہیں ۔
*حصولِ چرمِ قربانی کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ رابطہ کریں۔
*محرم الحرام کے مقدس اور بابرکت مہینہ میں زیادہ سے زیادہ محافل کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور پنجتن پاک اور آلِ اطہار سے اپنی روحانی وابستگی کا اظہار کیاجائے ۔
*مرشدِ پاک کے سالانہ جشنِ ولادتِ باسعادت کے سلسلہ میں ڈویژنل سطح پر عظیم الشان پروگرام منعقد کئے جائیں ۔
*ربیع الاول شریف میں آقائے نامدارﷺکے جشنِ ولادتِ باسعادت کے سلسلہ میں حسبِ سابق محافل اور 12ربیع الاول شریف کو اپنے شہر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوسِ میلاد شریف کا اہتمام کیا جائے۔
*ربیع الثانی میں بڑی گیارھویں شریف کے سلسلہ میں درِمرشدکوٹری شریف پر منعقدہ سالانہ جشنِ جیلانیؓ میں اپنی اور نئے ساتھیوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔
*دربار شریف کی تعمیر کے سلسلہ میں اپنی حیثیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے۔
*ضلعی آستانوں میں ہرماہ ایک بڑی محفلِ پاک کا انعقاد ضرور کریں۔اسکے علاوہ آستانوں پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔
*رابطہ نویدِ استحکام ہے اور از حَد ضروری ہے ایک دوسرے کی خیریت معلوم کریں اور اگر کوئی ذاکر کسی پریشانی میں مبتلا ہے تو اُس کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔
*نئے مراکزِ ذکر قائم کریں اور پرانے سینٹر کو فعال کریں اور زونل سطح پر ذاکرین کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔
*صدائے سرفروش کیلئے زیادہ سے زیادہ خبریں اور مضامین بھیجیں۔
اسکے علاوہ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مرکز کی طرف سے سہ ماہی پالیسی مرتب کی جائے گی اور اُس کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان