الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

مرکزی مشیران کا دورہ سرگودھا

January 16, 2016

انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی مشیران محمد توفیق قریشی ،محمد شفیق قادری اور امیر جوھر آباد محمد احسان قادری نے سرگودھا کا تنظیمی دورہ کیا ۔امیر سرگودھا لیاقت علی قادری ،محمد مطلوب حسین ،امیر خان،فخر حیات نے ان کا استقبال کیا ۔ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ ہمیشہ حق کا بول بالا ہوتا ہے ۔راہ ِحق میں پریشانیاں ،مشکلات اور رکاوٹین آتی رہتی ہیں ۔حق کی راہ پر چلنے والے ان سےگھبراتے نہیں بلکہ خندہ پیشانی ،جرات اور بہادری سے ان کا مقابلہ کرتے ہیں اور اپنے مقصد کی جانب گامزن رہتے ہیں ۔ جتنی مخالفت سامنے آتی ہے اسی قدر جوش و ولولہ سے عمل پیرا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا آپس میں اتحادو اتفاق رکھیں ۔باہم مشاورت سے اور علاقائی صورت ِحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مشن کو پھیلانے کیلئے اپنی پر خلوص کوششوں کو بروئے کا ر لائیں ۔اپنی کارکردگی سے مرکز کو آگاہ رکھیں اور اہم معاملات میں مرکزی قائدین سے ضرور مشاورت کریں ۔یہ مشن مرشد ِپاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے ہمیں سونپا ہے ۔اس کا پیغام ہرہر بندے تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔مرشد کے وفادار اپنی ذمہ داریوں سے کبھی منہ نہیں موڑتے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان