الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

مشعل بردار جلوس ربیع الاول شریف جھنگ

February 4, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ۴فروری بروز ہفتہ کو ضلعی آستانہ سے ایک عظیم الشان مشعل بردارجلوس بسلسلہ آمدِمصطفٰیﷺ نکالا گیا۔جلوس بعداز نمازِ مغرب آستانہ سے نکالا گیا۔جلوس کی قیادت مرکزی مُشیر چوہدری اظہر نواز اور امیر جھنگ چوہدری حق نواز نے کی۔جلوس جھنگ شہر کے مین راستوں جن میں بھکر روڈ،فوارہ چوک،سیشن چوک،ایوب چوک سے ہوتا ہوا واپس آستانہ پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ذاکرین اور اہلِ جھنگ کے لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور اس جلوس میں خصوصی شرکت وزیرِ مملکت ہیومن ریسوسز شیخ وقاص اکرم کے چھوٹے بھائی جناب شیخ نواز اکرم نے کی۔اپنے خصوصی خطاب میں جناب شیخ نواز اکرم نے اس جلوس پر انجمن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کو حضورپاک ﷺ کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر گزارنی چاہیے اور ہم پر اللہ کا خاص کرم و عنایت ہے کہ اللہ پاک نے ہم جیسے گنہگاروں کو اپنے پیارے محبوب کی اُمت میں پیدا کیا۔علاوہ ازیں سکیورٹی کے حوالہ سے انجمن کے اسکاوٹ اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا۔آخر میں شرکاء جلوس میں آستانہ پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان