الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

مکمل رپورٹ عید میلاد النبی ﷺ جوہر آباد

February 12, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفرو شان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جوہر آباد کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کو نہایت عزت و احترام سے منایا گیا ۔ ہر کارکن نے اپنے گھروں پر تنظیمی پرچم لگائے ۔آستانہ جوہر آباد کی گلی کو پرچم کی بنی ہوئی لڑیوں سے سجایا گیا اور میلاد النبیﷺکے بینرز آویزاں کیے گئے ۔آستانہ پر رنگ برنگی لائیٹنگ کی گئی اور ہال کو بھی اندر سے سجایا گیا ۔دن کو انجمن ہذا کا موٹر سائیکل اوررکشہ قافلہ جنہیں انجمن ہذا کے گنبد خضریٰ اور قلب والے پرچموں سے سجایا گیا تھا ، خوشاب شہر میں دربارِ بادشاہاںؒ پر پہنچا وہاں پر محفل نعت و ذکر اللہ کا اہتمام کیا گیا ۔یہاں پر اراکین نے لنگرخانہ سے چائے پی۔ پھر قافلہ دربار حضرت سخی معروف ؒ شاہ پر پہنچا ۔ وہاں پر بھی محفل نعت و ذکر اللہ کا اہتمام کیا گیا ۔محافل میں حبیب نوازقادری ،سید مظہر شاہ ،شیراز انجم اور اظہر قادری نے حمد و نعت کے نذرانے پیش کئے اورحلقہ ذکرحبیب نواز قادری اور لیاقت علی قادری نے ترتیب دیا ۔دعا کے بعد قافلہ جوہرآباد روانہ ہوا ۔راستہ میں لوگ انجمن ہذا کے دیدہ زیب پرچم کو بڑی دلچسپی اور غور سے دیکھتے رہے ۔ بعداز نماز مغرب انجمن ہذا کے مرکزی آستانہ میں عظیم الشان محفل نعت و ذ کر اللہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سید مظہر شاہ ،محمد احسان اختر قادری ،ماسٹر محمد رمضان قادری اور عدیل ریاض نے حمد و نعت کے نذرانے پیش کیے ۔لیاقت علی قادری نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺکے جشن کی خوشیاں منانا کوئی معمولی بات نہیں یہ خوشی اللہ تعالی کی ذات بھی مناتی ہے ۔نبی رحمت ﷺکودنیا میں بھیجنے کیلئے ہی خالق کائنات نے تمام جہان تخلیق کیے اور ہماری مزید خوش قسمتی کہ مرشد کامل حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مد ظلہ العالی نے ہمیں ایسا سبق سکھایا کہ انسان بیٹھا اپنے شہر میں رہے اور اسکی اندر کی روحیں محبوب خدا کے مبارک قدموں میں پہنچتی رہیں۔۔محمد توفیق قریشی نے نئے ساتھیوں کو اجازت ذکرقلب د ی اور حلقہ ذکر ترتیب دیا۔آخر میں دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔محفل میں نقابت کے فرائض محمد احسان اختر قادری نے انجام دئیے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جوہر آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان