الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

میلاد ریلی فیصل آباد

February 13, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، فیصل آبا دکے زیر اہتمام مورخہ 13فروری 2011 ؁ء برو ز اتوار عید میلادُ النبی ﷺ کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں اراکین و ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریلی میں جشنِ آمدِ رسول ﷺ اللہ ھُواللہ قوالی سے ایک عجیب رنگ پیدا ہوا اور سماں انتہائی سُہانا محسوس ہونے لگا۔ریلی کے قافلہ کی قیادت آرگنائز ر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی اُن کے علاوہ آرگنائزر صوبہ پنجاب حاجی محمد اویس قادری ، آرگنائزر فیصل آباد زون حاجی محمد اصغر قادری ،نائب آرگنائزر فیصل آباد زون محمد سلیم طاہر نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔
ریلی کا آغاز 2.00بجے دوپہر آستانہ سے ہوا اور درج ذیل روٹ سے ہوتا ہوا آستانے پر لنگر کی تقسیم کے بعد ریلی کا اختتام ہوا۔جن علاقو ں سے ریلی کا قافلہ گزرا اس میں آستانہ ، ضلع کونسل ، کچہری بازار ، امیں پور بازار،چناب چوک ، لکڑ منڈی ، ایوب کالونی ، قبرستان موڑ،واپس چناب چوک ، مخدوم روڈ، ٹوٹیاں والا کھوہ ،ناولٹی پُل ، مدنی چوک ، ڈی ٹائپ پُل ، سمندری روڈ لنک، منڈی کوارٹرز، بُوٹا چوک ،وارث پورہ ، فوارہ چوک ،گیٹ، ڈی گراؤنڈ،سلیمی چوک ، ستیانہ روڈ شامل ہیں ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان