الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

میلاد ریلی و محفل نعت ساہیوال

January 10, 2015

عالمی روحانی تحریک ذکروفکر انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،ساہیوال کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ذاکرین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگو ں نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک لوگوں کے آمدِ مصطفیٰﷺکے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اَٹھی اور نعت خواں حضرات مشرف قادری برادران نے نعت خوانی کا سلسلہ جاری رکھا۔ریلی گلشنِ نور ،جی ٹی روڈ، ڈسپینسری روڈ،غلہ منڈی،سرکی بازار روڈ،پل بازار، پاکپتن بازار، صدر بازار،جوگی چوک سے ہوتی ہوئی آستانہ عالیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔آستانہ عالیہ پر آمدِمصطفیٰﷺکے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں ساہیوال کے امیر محمد رفیق گوہر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماںﷺوجہ تخلیقِ کائنات ہیں جو تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے اور ربِ کائنات نے اِرشاد فرمایاکہ اے محبوب ﷺ اگر آپکو پیدا کرنا مقصود نا ہوتا انبیاء نہ بناتا زمین وآسمان پیدا نہ کرتابلکہ ربِ کعبہ نے یہاں تک اِرشادفرما دیا اے محبوب اگر آپﷺ کو پیداکرنا مقصود نہ ہوتا تو میں اپنا رب ہونا بھی ظاہر نہ کرتا ۔
انجمن سرفروشانِ اسلام آج کے نفسا نفسی کے عالم میں لوگوں کو پیغامِ حق دے رہی ہے اے لوگوں آو اپنی زبانوں کے ساتھ دلوں کی دھڑکنوں کو ٹکِ ٹکِ کی بجائے اللہ اللہ میں تبدیل کرو۔ سیدنا گوہرشاہی مدظلہ العالی کا فرمان سناتے ہوئے کہا عشق مصطفی ﷺکی حقیقی لذتیں قلب کی صفائی کے ذریعے ہی حاصل ہوتی ہیں ۔ تلاوت حمدونعت جناب شکیل احمد قادری اور اصغر شاہی نے پیش کی جب کے امیر حلقہ ذکر کے فرائض جناب مصطفی صاحب نے ادا کیے آخر میں دردوسلام کا نذرانہ پیش کیا حاضرین کے لیے لنگر اور لڈو پیش کیے گیے دعائے خیر میں مشن کی ترقی اور ملکِ پاکستان کی سلا متی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

IMG_20150104_100831 IMG_20150104_104216 IMG_20150104_104238 IMG_20150104_105730 Photo0031 Photo0032 Photo0033

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان