الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

پرامن احتجاج لاہور

September 16, 2012

آزادیء رائے کے نام پر دوسروں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔دنیا کے کسی بھی گوشے میں فخر کائنات محمد مصطفی ﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی جرات آزمائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔توہین آمیز فلم بنانے والوں کو فوری سزا دی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے اقدامات کی روک تھام کی جائے ۔امیرلاہورشہزاد احمداور مقرر ذوالفقار احمد قادری کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں امریکہ میں بننے والی توہین رسالت پر مبنی فلم کے خلاف دنیا بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان نے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور جلسے منعقد کیے ۔اس ضمن میں لاہور میں لاہور پریس کلب کے سامنے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں انجمن ہذا کے عہدیداران اور ارکارکنان کی ایک کثیر تعداد نے پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔اس موقع پر کارکنان انجمن اگرچہ پرامن تھے مگر انہوں نے پرجوش انداز میں بد بخت ٹیری جونز کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی گرفتاری اور فوری سزا کا مطالبہ کیاْ انجمن ہذا کے امیر لاہور شہزاد احمد اور دیگرمقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس شرمناک حرکت پر گہر ے رنج وغم اور غصے کا اظہار کیا۔اور انہوں نے کہا کہ ٓآزادیء رائے کے نام پر دوسروں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔دنیا کے کسی بھی گوشے میں فخر کائنات محمد مصطفی ﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی جرات آزمائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔توہین آمیز فلم بنانے والوں کو فوری سزا دی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اسکی روک تھام کے لئے امریکی اور یورپی حکومتیں قانون سازی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بدبخت کو اس سے پہلے اس کے منافرت ،تعصب اور اسلام دشمنی پرمبنی عزائم اور اقداما ت کے باعث سزا دی جاتی تو آج اس طرح کی نوبت نہ آتی اورنہ ہی پوری دنیا میں مسلمانوں میں اشتعال پھیلتااور نہ ہی مذہبی اور تہذیبی تصادم کا خطرہ پیدا ہوتا۔ہمیں ہمارے مرشد پاک سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی نے امن اور رواداری کے صحیح اسلامی تشخص سے نوازاہے اس لئے ہم پرامن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں مگر مرشد پاک سرکا ر شاہ صاحب ؒ نے ہمارے سینوں میں عشق اللہ اور عشق رسول ﷺ کی جو شمع روشن کی ہے اس کے پروانے اور اسکی مستی میں مستانے سرفروش دل والے آقائے کائنات محمد ﷺ کی ناموس کے لئے جانیں دینے سے بھی دریغ نہ کریں گے ۔ رسول ﷺ کے گستاخ کی سزا موت کے سوا کچھ نہیں اور اس سے کم کوئی بھی اقدا م امت مسلمہ کے لئے قابل قبول نہ ہوگا۔اس موقع پر مقررین نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو سختی سے حکومتی سطح پر ہینڈل کیا جائے اور سرکاری سطح پر امریکی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ اس واقعے میں ملوث بد بختوں کو قرار واقعی سزا ملے ۔حکومت وقت کو یہ باور کرنا چاہیے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس اور نازک ہے اور امت مسلمہ میں غم و غصہ دن بدن بڑھتا جارہاہے ۔ہمارے شعور اور تحمل کو ہماری کمزوری نہ سمجھئے اور عاشقان مصطفی ﷺ تڑپتے دلوں اور بے قرار سینوں کو قرار اور تسلی دینے کے لئے دشمنان رسول اللہ ﷺ کے خلاف منظم طور پر سرکاری سطح پر تحریک چلائی جائے اور حکومتی ،سیاسی ، سماجی اور مذہبی گروہ انفرادی کی بجائے اجتماعی انداز میں اپنے دین اور حرمت رسول اللہ ﷺ کے لئے اتفاق و اتحاد سے اپنی قوت کو استعمال کریں تاکہ دشمنان رسول اللہ ﷺ پر ہیبت طاری ہوسکے ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشا عت لاہور


Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان