الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

پروگرام آگرہ تاج ڈسٹرکٹ ساؤتھ

March 1, 2011

عا لمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری اسماعیل ( پیش امام مدنی مسجد)نے حاصل کی۔ بارگاہِ سرور کونین ﷺ میں نعتوں کے گلدستے پیش کرنے والے ثناء خوانِ مصطفی ؐ میں قیصر قادری،سید عابد علی شاہ،سید فہیم علی جعفری ، تنویرالسلام قادری، اور غلام مصطفی قادری (حیدرآباد) نے نمایاں طور پر حاضرین کے دلوں میں عشق مصطفی ؐ کی حدت کو گرمادیا اور محفل پاک میں سرورو کیف کو شرکاء محفل نے محسوس کیا۔
سید مسعود علی جعفری نے فضائل ذکر قلبی بیان کرتے ہوئے کہا کہ دلوں میں اسم ذات اللہ کو بسانا اور پھر اس پودے کی آبیار ی کرکے اس کو تناور درخت بنانا ہی اصل ضرورت اور مومن کی منزل ہونی چاہیے اور آج کے اس مادیت پرستی کے دور میں دلوں میں اسم ذات اللہ کی بوٹی لگانے کا جو مشن مرشد کریم سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کی ذات اقدس پورا کر رہی ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔آج بلاتفریق تمام مذاہب کے لوگوں کو یہ دعوت عام دی جا رہی ہے کہ آؤ اپنے دلوں کو اللہ کی یاد میں لگالو۔
پروگرام میں ذاکرین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام درودو سلام اور دعا پر کیا گیا جس میں سلام کی سعادت جنابمسعود علی جعفری ،جبکہ دُعاانزار علی جعفری نے کروائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشروا شاعت ڈسٹرکٹ ساؤتھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان