الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

پروگرام بسلسلہ جشن ولادت حضرت امام حُسینؑ جھنگ

July 6, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ 05/07/2011بروز منگل آستانہ پر ایک عظیم الشان محفلِ حمد و نعت بسلسلہ جشن ولادت حضرت امام حُسینؑ منعقد کی گئی۔محفلِ پاک بعداز نمازِ مغرب شروع کی گئی اورمحفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا۔نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے۔حضور پاک ﷺ کی شان میں نعت کے نذرانے جناب فیصل گوہر اور ابرار گوہر نے پیش فرمائے۔ منقبتِ غوثیہ،منقبتِ حُسین اور قصیدہ مرشد پاک پڑھنے کی سعادت جناب شکیل احمد قادری نے حاصل فرمائی۔حاضرین محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے حضرت امام حُسین ؑ کی شان بیان فرمائی اور اللہ سے محبت کا راستہ بتایااور لوگوں کو مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی کی تعلیمات سے آگاہ کیااورحاضرین کو دعوتِ ذکرِ قلب دی۔محفلِ پاک میں اہلِ محلہ اور ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ولادت حضرت امام حُسین ؑ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔محفل کا اختتام دُعا اور درود و سلام پر کیا گیااور حاضرین مجلس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان