الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

پریس ریلیز راولپنڈی

April 4, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام راولپنڈی کے دفتر میں ہنگامی اجلاس زیر صدارت امیرراولپنڈی محمد وارث قادری منعقد کیا گیا، جس میں عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور کے دربار پر خودکش حملوں کی پر زور مزمت کی گئی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن سرفروشان اسلام کے نائب عالمی امیرحضرت مولاناسعیداحمدقادری نے کہا کہ انتہائی دکھ کی بات ہے، کہ اولیاء اللہ کے وہ مزارات جہاں سے اللہ کی محبت کا پرچار ہوتا ہے، اور دکھی انسانیت کی خدمت ہوتی ہے، ان کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انجمن سرفروشان اسلام کی حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ان مزارات کی حفاظت کا خصوصی اہتمام کیا جائے، اور ان مقدس جگہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت راولپنڈی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان