الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

کاروانِ امن و محبت

July 8, 2010

اولیاء اللہ نے ہندوستان کی سرزمین پر اسلام کی شمع روشن کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور انکے آستانے ، درگاہیں، دربار اور مزارات ہمیشہ سے امن ومحبت کا گہوارہ رہے ہیں اور دکھی اور بے آسرا لوگوں کے لیے سکون کی فراہمی کا باعث بنتے رہے ہیں اور آج بھی بے شمار لوگ ان ہستیوں کے مزارات پر حاضر ی دے کر روحانی سکون حاصل کرتے ہیں لیکن کچھ ناعاقبت اندیش لوگ ولیوں اور انکے ماننے والو ں کے عقیدہ سے مخالفت رکھتے ہیں اور انکو ختم کرنے کے درپے ہیں لیکن ایسے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ولی کوئی اپنی مرضی سے نہیں بن سکتا یہ اللہ کی رضاء کی ایک نشانی ہے کہ لوگ کسی شخص کو ولی اللہ یعنی اللہ کا دوست سمجھتے ہیں۔ایسے ہی عقیدہ کے لوگ مزارات کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور انکے اس سلسلے کی کڑیاں ماضی میں بہت دور تک جاتی ہیں اور یہ سلسلہ نبی کریم ﷺ کی والدہ ماجدہ کے مزارِ اقدس کی شہادت سے شروع ہوا ۔ آہستہ آہستہ اس میں شدت آتی گئی اور اللہ کی مقرب ہستیوں کے مزارات کی توہین اور بے حرمتی کے واقعات رونما ہونے لگے۔گزشتہ جمعرات کی شب حضرت داتا گنج بخشؒ کے دربارِ اقدس پر تین خود کش حملے کئے گے جس میں سینکڑوں لوگ شہید اور زخمی ہوئے۔ اس افسوس نا ک سانحہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا اور انجمن سرفروشانِ اسلام اسکے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کے زیرِ اہتمام کراچی تاخیبرپر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ 10جولائی کو کراچی اسٹیشن سے ٹرین مارچ کا آغاز ہوگا اور 11جولائی بروز اتوارصبح 10بجے ریلوئے اسٹیشن لاہور تا داتا دربار کاروانِ امن و محبت کے عنوان سے ایک پر امن ریلی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھرسے انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان کے ہزاروں کارکنان عوام الناس کے ساتھ شرکت کریں گے عوام الناس سے بھی اس پر امن کاروانِ امن و محبت میں بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن کی جانب سے بھی انجمن سرفروشانِ اسلام کے شانہ بشانہ اس پرامن ریلی میں اپنی تمام ذیلی تنظیموں کے ہمراہ بھر پو رشرکت کی جائیگی ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائز یشن (رجسٹرڈ) پاکستان

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان