الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

کل پنجاب تربیتی کنونشن 22 اکتوبر 2011

October 23, 2011

بعنوان(تعلیماتِ گوھرشاھی )

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام 22اکتوبر 2011 ؁ء برو ز ہفتہ بعد ازنمازِ عصر تا فجر کل پنجاب تربیتی کنونشن تاج میرج ہال عقب پیپسی کولا نثار کالونی گلی نمبر 11ریڈیکس روڈ فیصل آباد میں منعقد کیا گیا جس میں پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے قافلوں کی صورت میں اراکین و ذاکرین و ذمہ داران کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔کنونشن میں خصوصی طور پر پیر و مرشد کے صاحبزادہ طلعت محمود گوھرشاھی اور عالمی مرکزی ا میر جناب وصی محمد قریشی نے خصوصی طور پر اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر شرکت کی ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز نمازِ عصر کی باجماعت ادائیگی سے ہوا اور قاری طارق محمود قادری نے جماعت کروائی پروگرام کے کُل چودہ سیشن تھے جن کو بڑی ترتیب کے ساتھ مرتب کیا گیا تھا اور ہر سیشن اپنی جگہ پر ایک خاص اہمیت رکھتا تھا ۔
پہلا سیشن
اس سیشن میں ابتدائیہ مشیر پروگرام کمیٹی فیصل آباد محمد افضال قادری نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا اور 5منٹ کے لیے کنونشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جناب قاری طارق محمود قادری کو تلاوت کلام پاک کے لیے بلوایا جنہوں نے اللہ رب العزت کے پاک کلام کی معطر آیات پڑھ کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔حمد باری تعالی کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت کی سعادت شورکوٹ سے تشریف لائے ہوئے جناب محمد راحیل صفد ر اور فیصل آباد شعبہ نشرواشاعت کے مشیر عبدالعزیز قادری نے حاصل کی اس کے بعد فضائل درود شریف پر مفصل بیان جناب وحید انور قادری نے کیا اس کے بعد بارگاہِ غوث الوری ٰ میں منقبت کی سعادت ملتان سے آئے ہوئے محمد ارسلان قادری نے حاصل کی اورپھر نمازِ مغرب باجماعتگ ادا کی گئی اس کے بعد پیر و مرشد کے حضور نذرانہ قصیدہ کی سعادت جھنگ سے آئے ہوئے محمد ابرار گوھر نے حاصل کی مناجات اور دعاکے بعد اسمِ اعظم کانفرنس موچی دروزاہ لاہور میں سرکار کے خطاب کی CDدکھائی گئی اور حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا ۔
دوسرا سیشن
دوسرے سیشن میں نمازِ عشاء باجماعت ادا کی گئی اور اس کے بعد کنونشن کے شرکأ کو کھاناکھلایا گیا کھانا کھانے کا سیشن ایک گھنٹے پر محیط تھا جس کے بعد مرکزی نائب امیر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان جنا ب حاجی مولانا سعید احمد قادری نے کنونشن کے عنوان (تعلیماتِ گوھر شاھی ) پر مفصل بیان ارشاد فرمایا۔
تیسرا سیشن +چوتھا سیشن
اس سیشن کا آغاز رات 8:45pm پر ہوا جو کہ مقابلہ تقریر پر مشتمل تھا یہ مقابلہ صوبہ پنجاب کے تمام شہروں سے آئے ہوئے تقریر کرنے والے ساتھیوں کے درمیان تھا جن کو پہلے سے ایک موضوع دیا گیا تھا جس کا عنوان تھا (راہِ سلوک میں ذکر اللہ کی اہمیت) اس مقابلہ میں سمندری ،جھنگ ،کمالیہ ،لاہور ،راولپنڈی ،فیصل آباد ،ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،پیر محل اور رحیم یار خان کے ساتھیوں نے حصہ لیا ،مقابلہ کے چیف جج جناب محمد عظیم دانش اور دیگر جج صاحبان میں چوہدری اظہر نواز ،محمد شفیق قادری ،سیّد نور حسین شاہ اورمحمد نذیر فاروقی شامل تھے ۔تقریر ی مقابلہ میں اناؤنسر کے فرائض شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد کے مشیر عبدالعزیز قادری اور لاہورسے جناب بختیار منیر نے سر انجام دیئے مقابلہ میں تمام شرکا نے بھرپور تیاری سے حصہ لیا لیکن بالترتیب اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اخترعلی قادری ،لاہور سے محمد فیصل قادری اور فیصل آباد سے سیّد صابر حسین شاہ نے حاصل کی اور آخر میں چیف جج محمد عظیم دانش نے مقابلہ کے تمام شرکاکی کاوش کو سراہا ۔
پانچواں سیشن
اس سیشن کا آغاز رات 10:00بجے ہو اجس میں الفتح گراؤنڈ فیصل آباد اور شاہ فیصل کالونی کراچی میں سرکا ر سے جو سوال /جواب ہوئے تھے اس کی CDدکھائی گئی اور انہی سوالات میں سے محمد شفیق قادری نے کنونشن کے شرکأ سے سوال کیے اور ہر صحیح جواب دینے والے ساتھی کو سرکار کی تصویر کا ایک خوبصور ت پوٹریٹ دیا گیا ۔
چھٹا سیشن
یہ ریفرشمنٹ کا سیشن تھا جس کا آغاز را ت11:15pmپر ہوا اس میں شرکا کنونش کو چائے پیش کی گئی اور ایک گھنٹہ کے لیے تمام ساتھیوں کو آپس میں گھلنے ملنے کا موقع فراہم کیاگیا جس میں ایک دوسرے سے خیالات کے اظہار کا موقع دیا گیا ۔
ساتواں سیشن
اس سیشن کا آغاز 12:15amپر ہو ا جس میں شبیر احمد قادری نے فضائل لطائف پر مفصل اور سیر حاصل گفتگو کی اور لطائف کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی اس کے بعد عبدالمنان قادری نے بارگاہِ نبوی ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا اور پیر و مرشد کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت محمد یونس قادری آف ملتان نے حاصل کی ۔اس کے بعد حلقہ ذکر لطائف ترتیب دیا گیااور امیر حلقہ کے فرائض حاجی محمد اویس قرنی سر انجام دیئے ۔
آٹھوا ں سیشن
اس سیشن کا آغاز رات 1:30am پر ہوا اس میں سرکار کی تصانیف سے سوال /جواب کا مقابلہ ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے ساتھیوں نے حصہ لیا اس سیشن کے میزبان مشیر رابطہ کمیٹی فیصل آباد محمد صدیق صداقت تھے اس سیشن میں لاہور ،کمالیہ ،شورکوٹ،جھنگ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،ملتان اور سرگودھا سے آئے ہوئے ساتھیوں نے حصہ لیا اور انہی ساتھیوں سے سرکار کی تصانیف سے مختلف سوالا ت کیے گئے ور بالآخر اس مقابلہ میں بالترتیب اول،دوئم ،سوئم پوزیشن فیصل آباد کے محمد عمر بٹ ،شورکوٹ سے محمد امین گوھر اور لاہور سے شکیل منصور نے حاصل کی ۔اس کے بعد ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ جناب چوہدری اظہر نواز نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سرکا ر کی تصانیف سے سوالا ت او ر ان کے جوابات کیوں ضروری ہیں اور انہوں نے ا س کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا کہ ہمیں سر کار کی کتب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے ۔
نواں سیشن
اس سیشن کا آغاز رات 3:00amپر ہوا جو کہ ایک مباحثہ تھا جس کا عنوان تھا (تنظیم میں ہماری ذمہ داریاں )اس سیشن کے میزبان کوآرڈی نیٹرکل پنجاب تربیتی کنونشن جناب رزاق احمد گوھر تھے جب کہ یہ مباحثہ دو پینل پر مشتمل تھا جس میں پینل نمبر 1میں جناب انوار الحق قادری فیصل آباد،جناب محمد شہزاد لاہور،جناب محمد وارث قادری راولپنڈی ،اطہر حسین بخاری فیصل آباد جبکہ پینل نمبر 2میں جناب محمد یونس قادری ملتان ، جناب محمد فاروق کھوکھر لاہور ،جناب محمد حنیف قادری خانیوال اور جناب نصیب اللہ عامر گوجرہ شامل تھے ۔دونوں پینل کے شرکا سے جناب رزاق احمد گوھر نے مختلف تعمیری اور تنقیدی سوالات کیے جن کے جواب دونوں پینل کے شرکا نے احسن طریقے دیئے یہ سیشن ایک گھنٹے پر مشتمل تھا جس میں تنظیم کی بہتری اور مثبت اور منفی پہلوؤں پرسیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
دسواں سیشن
اس سیشن کا آغاز 4:00amپر ہوا جس میں ساتھیوں کی طرف سے آئی ہوئی تجاویز عبدالعزیز قادری نے پڑھ کر سنائیں اور مرکزی نائب امیر جناب حاجی مولانا سعید احمدقادری نے ان کا مفصل جواب دیا ۔
گیارھواں سیشن
اس سیشن کاآغاز 4:30amپر ہوا اور اس میں پیر و مرشد کے خطاب اور سالارِ سرفروش محمد عارف میمن ؒ کی تنظیمی گفتگوپر مبنیCDدکھائی گئی اور سرکا ر کا تنظیم اور مشن کے فروغ میں دل چسپی پر مفصل خطاب دکھایا گیا اور عارف بھائی کی تنظیمی گفتگو بھی تمام شرکا کو سنائی گئی۔
بارہواں سیشن
اس میں عالمی مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی صاحب کو خطاب کے لیے دعوت دی گئی اس سے پہلے پیر و مر شد کے لختِ جگر صاحبزادہ طلعت محمود گوھر شاھی کو صوبہ پنجاب کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی اور عالمی مرکزی امیر جناب وصی محمد قریشی صاحب کو چیر مین کل پنجاب تربیتی کنونشن حاجی محمد اویس قرنی نے صوبہ پنجاب کی جانب سے خوبصور ت شیلڈپیش کی ۔وصی بھائی نے اپنی گفتگو میں کل پنجاب تربیتی کنونشن کو منعقد کرنے اور اس کے ہر ہر سیشن کو احسن طریقے سے سرانجام دینے اور خصوصی طور پر نظم و ضبط او رہر کام کو بہترین طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر تمام انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور اپنے یا د گا ر الفاظ میں پورے کنونشن کے انتظامات کو سراہا۔
آخر میں نمازِ فجر باجماعت ادا کی گئی اور اس کے بعد حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا اوردرود سلام کے بعد سر کار کی خصوصی دعا CDکے ذریعے بڑی سکرین پر دکھائی گئی جس سے کنونشن کے آخری لمحات میں رقت آمیز سماں پیدا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی اور یوں محسوس ہورہا تھا جیسے ہم درِ مر شد پر بیٹھے ہوئے ہوں اور سرکار ہمارے سامنے دعا مانگ رہے ہیں ۔
کنونشن کے اختتام پر تمام شرکا کو ناشتہ کروایا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد


Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان