الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت

October 25, 2016
کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت

پریس ریلیز
کراچی( پ ر )کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے حملے کی انجمن سرفروشان اسلام  بھرپور مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے ۔ یہ انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں۔وطنِ عزیز پاکستان سے پیار، دفاع اور شوقِ شہادت پانے وا لے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن سرفروشان اسلام سندھ کے امیر محمد یاسین مغل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور انجمن سرفروشانِ اسلام جو کہ ایک مکمل غیر سیاسی اور روحانی تنظیم ہے ہر قدم پر اپنے مصلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انجمن مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اور شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد پر یقین رکھتی ہے اور امید کرتی ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا۔

شعبہ نشرواشاعت
حیدرآباد سندھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان