الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی فیصل آباد

September 16, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بار کونسل تا پریس کلب فیصل آباد تک بھر پور احتجاج کیا گیا جس میں امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری،ممبر مجلسِ شورٰی حاجی محمد اویس قرنی ،وحید انور قادری ،نائب امیر پنجاب سیّد اطہر حسین شاہ بُخاری ،مشیر نشرواشاعت پنجاب غلام فرید قادری،مشیر مالیات پنجاب ستارالحق قادری کے علاوہ سینئر رہنماASI محمد شفیق قادری ،حاجی محمد اصغر قادری نے خصوصی شرکت کی ۔اسکے علاوہ سمندری اور فیصل آبادکے سرفروش ذاکرین نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کے خلاف شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور بھرپور نعرے بازی کی ۔شرکاء احتجاج نے بینرز ، پینا فلیکس اور پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے۔جن پر ملعون پادری کو پھانسی دینے،Youtubeپر اسلام مخالف فلم کے جاری کیے جانے پر اُسکی مُستقل طور پر پابندی اور سرکارشاہ صاحب کے عالمی امن و محبت اور اخوت وبھائی چارے کے فرمان مبارک جیسی تحریریں درج تھیں۔اس پُر امن احتجاج کو میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔سینئر رہنماASI محمد شفیق قادری نے احتجاجی بیان ریکارڈ کروایا ۔آخر میں ممبر مجلسِ شورٰی جناب وحید انور قادری نے دُعائے خیر کی اور دُعا کی اللہ تعالیٰ ان ظالم حُکمرانو ں سے ہمیں نجات عطا ء فرمائے جن کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آئے دن اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں اور یہ اپنے ایوانوں سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس مملکتِ خداداد میں جلد اَز جلد کسی درویش کی حُکومت قائم فرمائے تاکہ جس خاص مقصد کیلئے یہ وطن معرض وجود میں آیا تھا اُس اعلیٰ و ارفع مقصد کو حاصل کیا جاسکے اور یہاں پر صحیح معنوں میں اسلامی و فلاحی مملکت قائم کی جاسکے اور اس کے ذریعے پوری دُنیا میں اسلام کا پرچار کیا جاسکے ۔
اجاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد 


Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان