الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

گفتِ نایاب

April 1, 2014

حسنِ انتخاب: محمد امین گوھر)ِ شورکوٹ A.S.I.)
خدا کی خوشنودی
حضرتِ عمرؓ جب اپنے کسی غلام کو اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھتے تو اس کو آزاد کر دیتے تھے چنانچہ بعض غلاموں نے صرف آپ کو دکھانے کے لئے اچھی طرح نمازیں پڑھنی شروع کر دیں اور آپ سب کوبرابر آزاد کرتے رہے۔آپؓ سے سوال کیاگیا۔”بعض غلام محض آپؓ کو دکھانے کے لئے نمازیں پڑھتے ہیں ،آپؓ ان کو کیوںآزاد کر دیتے ہیں۔”ْ؟
آپؓ نے فرمایا۔\”جو خدا کے لئے مجھے دھوکا دیتا ہے میں اس کے دھوکے میں آ جاتا ہوں۔\”
مردم شناسی
*شریف کی پہچان یہ ہے کہ جب اس سے کوئی سختی کرے تو سختی سے پیش آ ئے اور جب اس سے کوئی نرمی کرے تو نرم ہو جائے اور کمینے کی شناخت یہ ہے کہ جب اس سے کوئی نرمی کرے تو سختی سے پیش آئے اور جب کوئی سختی کر ے تو ڈھیلا ہو جائے۔(حضرت علیؓ)
*برا آدمی کسی کے ساتھ نیک گمان نہیں رکھتاکیونکہ وہ ہر ایک کو اپنے جیسا خیا ل کرتا ہے۔(حضرت علیؓ)
*آدمی تین ہی اچھے ہیں۔ایک وہ جو مر گیاہے ،دوسرا وہ جوابھی پیدابھی نہیں ہوااور تیسرا وہ جس سے تعلق نہیں بہت سے آ دمیوں کی قدر محض اس وجہ سے ہوتی ہے کہ لوگ انہیں بہت کم جانتے ہیں۔(فرانسیسی محاورہ)
*کسی آدمی کو جب اس کی بساط سے زیادہ دنیا مل جاتی ہے تو لوگوں سے اس کا برتاؤبرا ہو جاتا ہے۔(حکیم اقلیدس)
*جو شخص کسی ایسی چیز کی تعریف کرے جو در حقیقت تجھ میں نہ ہو، وہ ایسی برائی بھی تجھ سے منسوب کرے گا جو تجھ میں نہ ہو گی۔(حکیم اقلیدس)
*خود پسند آدمی یہی چاہتا ہے کہ اپنا ذکر اچھے یا برے پیرائے کرتا جائے لیکن با حیا آدمی نسبت گفتگوکرنا نہیں چاہتاہے( لابر ویر)
*کسی آدمی کی سب سے بڑی خوبی اپنے دشمنوں کے ساتھ نرم دلی کابرتاؤ ہے(ابن عربی)
نصیحت
*کسی کو نصیحت نہ کروکیونکہ بیوقوف سنتا نہیں اور عقل مند کو اس کی ضرورت نہیں۔(برنارڈ شاہ)
*جو شخص مان لے،وہ بعض اوقات اس شخص سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے جو نصیحت کرے۔(ڈال نیپل)
*جو شخص دوسروں کے واقعات سے نصیحت حاصِل نہیں کرتا دوسرے اس کے واقعات سے نصیحت حاصِل کرتے ہیں۔(حکیم بطلیموس)
مذہب
*مذہب صرف لو گوں کی خدمت میں ہے ۔تسبیح کے دانوں اورمصلے میں نہیں۔(شیخ سعدیؒ )
*مذہب خدا اور انسان سے محبت کے سوا کچھ نہیں۔(ولیم پین)
*مذہب دِل میں ہوتا ہے سجدوں میں نہیں۔(ڈگلس جیرلڈ)
*اگر لوگ مذہب کے باوجود اتنے ظالم ہیں تو مذہب نہ ہوتا تو کیا کرتے؟ (بینجمن فرینکلن)
*ہر مذہب اتنا ہی سچا ہے جتنا کہ کوئی دوسرا مذہب۔(رابرٹ برٹن)
*آدمی مذہب کے لئے لڑتا ہے ، مذہب کیلئے لکھتا ہے، مذہب کے لئے مرتا ہے،غرض مذہب کیلئے سب کچھ کرتا ہے سوائے عمل کے۔(چارمز کیلب کارٹن)
*مذہب پر عمل درآمد یا مذہب کے کسی پہلو کے نفاذ کے سلسلہ میں حکو مت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کا حق حاصِل نہیں۔(جیری)
توکل
ایک شخص جنگل میں بھیڑوں کو اکیلے چرتاہوا چھوڑ کر خود کسی کام کے واسطے شہر میں آ گیا جہاں اتفاق سے بڑا بھائی اس کو مل گیا۔ اس نے دریافت فرمایا۔جنگل میں بھیڑوں کو کس کے حوالے کر کے آ ئے ہو؟ اس نے کہا \”توکل بر خدا\” چھوڑ آ یا ہوں ۔بڑے بھائی نے کہا ۔\”کم بخت اگر بھیڑیں خدا کے توقل پر چھوڑ آیا ہے تو بھیڑ یے بھی تو خدا کے توقل پرہی پھر رہے ہیں تو نے\” توکل\” کے مفہوم کو نہایت غلط طور پر استعمال کیا ہے۔توکل کرتے وقت رسولِ خداﷺ کے فرمان کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ اُونٹ کو اکیلا چرنے کیلئے گھٹنا باندھ کر توکل پر چھوڑو اور ایسے موقعوں پر ممکن العمل تدابیر سے د رگزرنہ کرو۔\”
غافل لوگ
امام غزالیؒ فرماتے ہیں کہ جب رات ہوتی ہے تو
* اوّل رات کو پکارتا ہے ایک منادی نیچے عرش مجید سے کہ اُٹھیں عابد لوگ پس کھڑے ہوتے ہیں وہ لوگ اورنماز( تہجد)پڑھتے ہیں۔
*پھر ندا کرتا ہے منادی آدھی رات کو کہ اُٹھیں خالفین جو کہ چاہتے ہیں کھڑا ہونا، نماز میں صبح تک۔
*پھر ندا کرتا ہے منادی کہ اُٹھیں استغفار کرتے ہیں۔طلوع فجر تک۔
*پھر ندا کرتا ہے منادی کہ اُٹھیں غافل لوگ جیسے مُردے اُٹھتے ہیں اپنی قبروں سے۔
*غریب کے پاس صرف دو سکے ہوتے ہیں۔ایک خلوص(دوسرے کیلئے)اور دوسراخود داری(اپنے لئے)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان