الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

گیارہویں شریف فیصل آباد

February 19, 2011

 18فروری برو ز جمعتہ المبارک آستانہ عالیہ انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد پر عظیم الشان محفل نعت و ذکراللہ بسلسلہ جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ منعقد کی گئی محفل پا ک میں نقابت کے فرائض محمد صدیق صداقت اور محمد افضال قادری نے سرانجام دیئے اور محفل پا ک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا جس کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی ۔بارگاہِ رب العزت میں حمد کی سعادت محمد اطہر اقبال نے حاصل کی۔ نعت خوانی کے لیے ثناء خوانِ مصطفی ﷺ ، افسر علی رضوی ،زین بن ارشد ،عبدالمنان قادری، صوفی ناصر نقشبندی اور جھنگ سے تشریف لائے معروف نعت گو شاعر جناب ریاض محمود شہزاد صاحب نے سرورِ کونین ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کی سعادت حاصل کی ۔محفل پاک میں خلیفہ دربار غوثیہ ڈُھڈی والا حافظ مفتی محمد احمد صاحب نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔
بعد ازاں چوہدری اظہر نواز نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اے لوگو اگر عشقِ مصطفی ﷺ کی رعنائیوں کو حاصل کرنا چاہتے ہوتو دلوں کو اللہ کے ذکر میں لگا کرکسی مردِ قلندرکی بارگاہ میں حاضری دے کر دیکھوجب دل اللہ کے ذکر سے منور ہوجائیں اور نگاہِ ولی میں آجاؤگے تو اپنے شب و روز میں ایک روحانی تبدیلی محسوس کروگے کیونکہ اللہ کے درویش کی بارگاہ میں آکر دلوں کی ویران کھیتیاں اس کے ذکر سے سیراب ہوجاتی ہیں اور سینوں سے فسق وفجور،حسد ،کینہ ،بغض اور تکبر نکل جاتاہے اور سینہ عشق رسول ﷺ سے معمور ہوجاتاہے ۔
بعد ازاں حضور غوث پاک کی بارگاہ میں منقبت کانذرانہ منصب علی قادری نے پیش کیا اور قصیدہ مرشدی کی سعادت مقبول احمد شامی اور عبدالعزیز قادری نے حاصل کی حلقہ ذکر حاجی محمد اصغر قادری نے ترتیب دیا اور درود و سلام کے بعد دعا حاجی محمد اویس قرنی نے کی اور لنگر تقسیم کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان