الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ہماری زندگی کا محور اپنے مُرشد کی رضا ہے۔عالمی امیر مولاناسعیداحمدقادری

November 18, 2016

مرکزی آستانہ عالیہ راولپنڈی گرجا روڈ پر ر اولپنڈی ڈویژن کے زیرِاہتمام سالانہ جشن ولادت مُرشد پاک کی روحانی و وجدانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس میں راولپنڈی ، واہ کینٹ، بسالی اور گردونواہ سے ساتھیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ لاہور سے خصوصی شرکت حاجی سعید ، عصمت اللہ قادری، او ردیگر شُرکاء نے کی جبکہ چو ہدری اظہر نواز نے جھنگ سے خصوصی شرکت کی۔
محفل کا آغاز بعد از نمازِ عشاء قاری محمد علی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے فرمایا۔ نقابت کے فرائض فقیر قادری ، عباس قادری ، اسد رقادری نے سر انجام دیے۔ حمد باری تعالیٰ حافظ ساجد نے پڑھی،محمد علی حسنین اور قاضی عقیل نے بارگاہِ سرور کونینﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاو ر فرمائے۔ بارگاہِ غوث پاک ؓ کی شان میں گلہائے عقیدت جبار قادری جبکہ مُرشدِ پاک کی بارگاہ میں قصیدہ خوانی فقیر قادری اورردیگر شُرکاء نے کی۔
عالمی امیرمولاناسعیداحمدقادری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں اس بات کی تلقین فرمائی کہ ہماری زندگی کا محور اپنے مُرشد کی رضا ہے۔ رضائے مُرشد ایسی دولت ہے جس کاکو ئی بدل نہیں، اور اسی لیے ہمیں سرکار کہ اس عظیم پیغام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ لہٰذہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی ذکر کریں اور دوسروں کو بھی اس پیغام کی دعوت دیں۔
محفل میں چوہدری اظہر نواز نے جھنگ سے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے ساتھیوں کو مُرشد پاک کی سالگرہ کی مبارکباد دی، اور اُن سے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہے، لیکن اگر ہم سرکار کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو چاہیے کہ مُرشد پاک حکم پر عمل پیرا ہو ں۔ اور اپنے آستانوں کو آباد کریں۔ درود شریف اور ہفتہِ لطائف کی پابندی کریں۔ اسی میں ہمارے فلاح ہے۔
لاہور سے خصوصی شرکت کرنے والے حاجی سعید نے نئے ساتھیوں کو ذکر کااذن دیا اور دُعا فرمائی۔
محفل کی خاص بات ،لاہور کے مشہور قوال عنصر اور ہمنوا نے بہت خوبصورت انداز میں محفل سماء سجائی۔ اُن کے پر کیف کلام پر شرکاء محفل جھوم اٹھے۔
ہمیشہ کی طرح سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

5 4 216 3 1

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان