الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

یومِ قلندر پاک

June 17, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر یو مِ قلندر پاکؒ کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔پاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں جناب محمد زبیر قادری نے بارگاہِ ربوبیت و بارگاہِ سرورِدوعالمﷺمیں ہدیہء حمدو ہدیہء نعت پیش فرمائی۔اسکے بعدننھے منھے ثناء خواں محمد احسن قادری کے علاوہ محمد حسن قادری اور عبدالمنان قادری نے سرورکائناتﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہء عقیدت و محبت پیش فرمایا۔
سینئر رہنما جناب محمد شفیق قادری نے قلندرِ پاک ؒ کی شان اقدس بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ؒ نے اُس دورِ جاہلیت میں بھٹکی ہوئی امت مسلمہ کو راہِ راست کی جانب گامزن فرمایااور آج وہ خطہ اُن کی بدولت اسلام کی حقیقی و روحانی تعلیمات سے نہ صرف روشناس ہوابلکہ آج اُن کے دئیے ہوئے پیغام محبت کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔اُس وقت لوگوں میں ناچ گانا عام تھالہٰذاآپ ؒ نے اُس وقت دھمال کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں اسمِ ذات اللہ کی بوٹی کو لگایا اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو اللہ اور اُس کے پیارے حبیب ﷺکی بارگاہِ اقدس تک پہنچایا۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) بھی آپکواسمِ ذات اللہ کی نایاب دولت کے ذریعے اپنے باطن کوپاک و صاف کرنے کا درس دے رہی ہے۔آج الحمد للہ اس اسمِ ذات اللہ کے فیضان کے ذریعے امتِ مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی میراث کو دوبارہ حاصل کر کے اللہ تبارک وتعالیٰ اورپیارے آقاﷺکی بارگاہِ اقدس تک پہنچ رہی ہے یہ بلاشبہ مرشدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی نظرِ کرم کے طفیل ہے کہ انہوں نے آج کے اس مادیت پرستی اور نفسا نفسی کے دور میں بھی اسمِ ذات اللہ کے فیضان کو عام فرمایا۔
منصب علی قادری نے حضور غوث الثقلینؓ کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ممبر مجلسِ شوریٰ جنابِ محترم حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاء کی ۔جنابِ عبدالعزیز قادری نے قبلہ مرشدِ گرامی کے حضور قصیدہ کی سعادت حاصل کی۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔ممبر مجلسِ شوریٰ جنابِ محترم حاجی محمد اویس قرنی نے مرحومین کے ایصالِ ثواب خصوصاّامتِ محمدیہ کی بخشش ومغفرت کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

DSCN4585 DSCN4517 DSCN4521 DSCN4527 DSCN4529 DSCN4541 DSCN4542 DSCN4544 DSCN4552 DSCN4556 DSCN4561 DSCN4564 DSCN4572 DSCN4576 DSCN4581 DSCN4584

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان