الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

یوم علی ؑ ٹوبہ ٹیک سنگھ

June 23, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام دفتر انجمن ہذا پر ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت محترم جناب چوہدری نصیب اللہ عامر نے کی ۔ محفل سے انجمن کے امیر جناب ذولفقار علی زلفی شاہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولاعلی کی زندگی ہمارے لئے ایک اہم نمونہ ہے ۔ جو راہ فقر میں چلنے والوں کے لئے منز ل کا درجہ رکھتی ہے ۔ حضرت علی وہ ہستی ہیں جن کے بارے میں نبی پاکﷺ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر اور علی اس کادروازہ ہے اور مزید فرمایا کہ جس کا میں مولا اس کا علی مولا اور حضرت علی خود فرماتے ہیں کہ میں اس وقت تک سجدے سے سر نہیں اٹھاتا جب تک کہ میں رب کا دیدار نہ کر لوں اور یہ اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب انسان کا باطن روشن ہو اور یہ اس وقت ممکن ہے جب دلوں کے اند ر اللہ کا نور بس جائے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض جناب اختر قادری اور ثناء خوانی طاہر فاروق، ڈاکٹر جاوید، جمیل گوہر اور ارشاد احمد نے شان مصطفی ﷺ میں قصائد پیش کئے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان