الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

جشن آمدمضان المبارک(ٹوبہ ٹیک سنگھ)

August 17, 2010

تقویٰ کا تعلق انسان کے دل سے ہے(چوہدری اظہر نواز)
انجمن سر فروشانِ اسلام کے زیرِ اہتمام مشیر جناب عابد شاہی صاحب کی رہائش گاہ پر رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں ایک خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت امیر محترم جناب ذوالفقار علی زلفی شاہی نے کی محفل میں عالمی مشیر محترم جناب چوہدری اظہر نواز صاحب آ ف جھنگ نے خصوصی شرکت کی ۔محفل میں عوام الناس سے فضائل رمضان بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا روزہ رکھنے کا مقصد بندے کو متقی اور پرہیز گار کرنا ہے ۔انہوں نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ برائی اور اچھائی کا تعلق انسان کے اندر سے ہے۔وہ جو بھی کرتا ہے اس میں اس کے دل کی مرضی شامل ہوتی ہے۔ہم نے روزہ کو صر ف بھوک پیاس کا نام ہی دے دیا ہے حالانکہ رب کی طرف سے روزہ بھوک پیاس کا نام نہیں بلکہ اس کا فرمان ہے کہ رورزے کا اجر میں خود ہوں یعنی کہ روزہ رکھنے سے رب کی ذات تک رسائی حاصل کرنا ہی روزے کا اصل مقصد ہے اور روزہ رکھنے سے اس شیطان کو مسلمان کرنا ہے جو انسان کے ساتھ پیدا کیا جاتا ہے اور اس کو اللہ ہو کے نو ر کے ذریعے غذا دے کر جوان کیا جاتا ہے اور پھر وہ بنا سکھائے رب کی ذات کے قصیدے پڑھتا ہے ۔
محفل میں حمد و ثناء کے نظرانے جناب ذوالفقار علی ، خادم صاحب اور زاہد نذیر نے پیش کئے اور جناب غلام مرتضیٰ قادری نے دعائے خیر کی اور بعد ازاں افطاری کا بھی انتظام کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان