الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

رپورٹ جلوس عید میلادالنبیﷺ ساہیوال

January 15, 2014

عالمی رو حانی تحریک ذکر فکرو انجمن سر فروشان اسلام پاکستان ساہیوال کے زیر اہتمام ایک بھر پور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ذاکرین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لو گو ں نے شر کت کی ۔ریلی گلشن نور اور جی ٹی روڈ ،ڈسپنسری روڈ،غلہ منڈی،سر کی روڈ،پاکپتن بازار سے ہوتی ہوئی جوگی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔صدر بازارمیں ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ساہیوال کے امیر محمد رفیق گو ہر نے کہا کہ نبی آخر الزمانؐ پو ری کائنات کیلئے رحمت بن کر آئے ۔آپﷺ کی رسالت،آپﷺ کی ہدایت ،آپکا پیغام آفاقی ہے،عالمگیر ہے۔رنگ،نسل،زمانہ ،علاقے کی تقسیم کے بغیر رب کائنات نے کہا کہ آمنہ کے لال ،اے دارین کے لجپال میں کائنات کا رب ہوں اورآپ کائنات کے رسول ﷺ ہے ۔ریلی کا اختتام آستانہ عالیہ پر ہوا ۔بعد نماز ظہر آستانہ عالیہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں حمدو نعت شکیل احمد قادری بے پیش کی جبکہ امیر حلقہ ذکر کے فرائض معراج دین چیچہ وطنی نے سر انجام دیئے۔آخر میں درو دو سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

ایث نیوز فورم فیصل آباد

January 14, 2014

a

b

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

حضورِ پاکﷺ کی پیدائش کی خوشی میں جشنِ میلاد منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے ۔حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی

January 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے 1996 ؁ء میں جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے روحانی و نورانی موقعہ پر اپنے خصوصی بیان میں ارشاد فرمایا کہ میلاد النبیﷺیا حضورِ پاکﷺکی پیدائش کی خوشی میں جشنِ میلاد منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے،سلف صالحین اور اولیا ء اکرام نے بھی اس طریقے کو جاری رکھا ہے کیونکہ حضورِپاکﷺکی پیدائش کوئی معمولی بات نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضورِ پاکﷺ کی بعثت انسانیت کیلئے بڑی رحمت و نعمت ہے اس لئے تمام انسان خصوصی طور پر اہلِ اسلام میلاد النبیﷺ پر جتنی بھی خوشیاں منائیں وہ کم ہیں ۔آپ نے فرمایا کہ حضورِ پاکﷺسے محبت و عقیدت کے حقیقی تقاضے یہ ہیں کہ حضورِپاکﷺکی تعلیم کردہ اسلام کی حقیقی و روحانی تعلیمات پر عمل کیا جائے تاکہ دین و دنیا میں فلاح حاصل سکے۔آپ نے مزید فرمایا کہ حضورِپاکﷺکی پہلی سنت غارِحراکے اندھیروں میں ذکرِ الٰہی کی شمع روشن کرناہے اور حضورِ پاک ﷺ کی پہلی دعوتِ تبلیغ قولو لاالہ الااللہ ہے جس کو امتِ محمدیﷺنے فراموش کردیاہے۔زبانی دعوؤں سے عشق و محبتِ رسولﷺکبھی بھی حاصل نہیں ہوتی ہے۔محبت کا سرچشمہ انسان کا دل ہے ،دل ذکرِا للہ سے منور ہوجائے تو محبتِ رسولﷺحاصل ہو جاتی ہے ۔امتِ مسلمہ جب تک ذاتِ مصطفیﷺکو اپنے دین و ایمان کا مرکز نہیں بنائے گی۔عروج وکمال حاصل نہیں کر سکے گی۔آپ نے فرمایاکہ قربِ مصطفویﷺہی اصل دین ہے اگر قربِ مصطفیﷺحاصل نہیں تو پھر تمام اعمال بوا لہبی شمار ہوں گے۔حضورِپاکﷺنے امتی بنائے ہیں ،فرقے نہیں بنائے۔آج امتِ مسلمہ دلوں میں نور نہ ہونے کے سبب فرقوں میں تقسیم ہو گئی ہے اس لئے اگر اصلی امتی بننا ہے تو دلوں میں اللہ کا نور پیدا کرنا ہو گا۔آپ نے فرمایاکہ جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺپر جلوس و چراغاں کے اہتمام کرنے کے ساتھ اس بات کا بھی عہد کیا جائے کہ علم و عمل اور شریعت اور طریقت کی پاسداری بھی کی جائے اور حضورِپاکﷺکے طریقے کے مُطابق زندگی گزاری جائے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی ﷺ فیصل آباد

January 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام عید میلاد النبیﷺکاعظیم الشان مرکزی جلوس شیل پٹرول پمپ سمندری روڈ سے شروع ہواجس کی قیادت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے فرمائی۔ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،سینئر رہنما محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری ،غلام فرید قادری(مشیر نشرواشاعت پنجاب)،ستارالحق قادری(مشیر مالیات،پنجاب)،مشیر وذمہ داران،اراکین و عوام الناس کی کثیر تعداد نے بڑ ے ہی والہانہ انداز میں جلوس میں شرکت کر کے آقائے نامدار ،حبیبِ کردگارﷺسے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں ،ناولٹی پل ،ناظم آباد،ڈجکوٹ روڈ،مین ٹرمینل سے ہوتا ہواجیل روڈ،بلال روڈ،چناب چوک،سٹیشن چوک،پل عبداللہ پور،جڑانوالہ روڈ،ڈی گراؤنڈ،سلیمی چوک،جھال چوک سے آستانہ عالیہ پر درودوسلام اور دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔شرکاء جلوس نے اپنی اپنی گاڑیوں کو خوبصورت انداز میں سجا رکھاتھا ۔دورانِ جلوس جشنِ آمدِ رسول ۔اللہ ہی اللہ کی مشہورِزمانہ قوالی نے عجیب سماں باندھے رکھااور شرکاء سرکار کی آمد مرحبا ،منٹھار کی آمد مرحبا،لجپال کی آمد مرحبا،مصطفیﷺکی آمد مرحباجیسے نعرے لگاتے والہانہ انداز میں جھومتے رہے ۔عوام الناس نے انجمن سرفروشانِ اسلام کے عظیم الشان مرکزی جلوس کو خوش آمدید کہا اور سرفروشوں کی حضور خاتم المرسلینﷺسے بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہا۔
محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ آج ہم نے حضور پاک ﷺکے جشنِ ولادت کی خوشی میں جلوس میں شرکت کی ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ پیرومرشد کے صدقے ہمیں صحیح معنوں میں محبتِ رسول سے سرفراز فرمائے لیکن یہ تب ممکن ہے جب آپکا قلب ذکر اللہ سے روشن و منور ہو جائے گااور دل کسی مرد کامل کی نگاہِ کیمیا سے زندہء جاوید ہوا کرتے ہیں۔آج اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمیں حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی صورت میں ایک ایسی ہستی سے منسوب کر دیا ہے کہ جن کی نگاہِ والا صفات جب کسی مُردہ قلب پر پڑتی ہے تو اُسے ہمیشہ کیلئے زندہ کردیتی ہے اور اُس انسان کی خالی ٹک ٹک کو اللہ اللہ سے جاری و ساری کردیتی ہے۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطا ء فرمائی ۔بعد ازاں شرکاء جلوس کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

DSCN3357 DSCN3362 DSCN3363 DSCN3364 DSCN3366 DSCN3382 DSCN3388 DSCN3389 DSCN3390 DSCN3391 DSCN3393 DSCN3394 DSCN3395 DSCN3399 DSCN3406 DSCN3407 DSCN3412 DSCN3413 DSCN3418 DSCN3420 DSCN3421 DSCN3427 DSCN3429 DSCN3430 DSCN3432 DSCN3433 DSCN3439 DSCN3444 DSCN3447 DSCN3450 DSCN3455 DSCN3460 DSCN3467 DSCN3468 DSCN3469 DSCN3470 DSCN3471 DSCN3474 DSCN3476 DSCN3479 DSCN3481 DSCN3488

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

محفلِ جشنِ صبحِ بہاراں

January 14, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ فیصل آباد پر حضور پُر نور ،شافعِ یوم النشورﷺکی جشنِ ولادتِ باسعادت کے سلسلہ میں 12ربیع الاول شریف بمطابق14جنوری2014 ؁ ء بروز منگل صبح صادق 4بجے خصوصی محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز قاری طارق محمود قادری نے قر آنِ پاک کی تلاوت سے کیا۔اسکے بعد حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد رضوان قادری آف کوہِ نور فلیٹ نے حاصل کی۔بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں ہدیہء عقیدت و محبت کے نذرانے محمد جمیل قادری،محمد مزمل قادری،رضوان اشرف قادری،عرفان قیصراور رحمان فیضی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں پیش کر کے شرکاء محفل کے دلوں میں عشقِ رسالتِ مآبﷺکو مزید اجاگر کیا۔
سینئر رہنما محمد شفیق قادری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے پیارے حبیبﷺنے ہمیں یہ سعادت بخشی کہ ہم ان مبارک ساعتوں سے فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیں ۔یہ وہ خاص لمحات ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے اور آخری پیمبرحضرتِ محمدِ مصطفی ﷺکو اس روئے زمین پر مبعوث فرماکر مومنین پر احسانِ عظیم فرمایااور ہمیں اپنی محبوب امت میں پیدا فرمایا ۔اب ہم پرلازم ہے کہ ہم اسوہء رسول ﷺپر عمل پیرا ہوکر آقائے دوعالم ﷺسے اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں کیونکہ اولیاء اکرام جو کہ ولائیت کے عظیم منصب کے بعد مخلوقِ خدا کی رہنمائی اور ہدایت کے لئے روحانی ڈیوٹی پر معمور کئے گئے ہیں وہ لوگوں کے دلوں میں ذکر اللہ کا نور پیدا کرکے ان کے سیاہ اور زنگ آلود قلوب کو پاک و صاف کرکے اس قابل بنا دیتے ہیں کہ وہ اپنی ظاہری اور باطنی آنکھوں سے سرکارِ دوعالم ﷺکا دیداراقدس کرکے نگاہِ مصطفیﷺ سے فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں ۔اس کے لئے سب سے پہلے اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں کو اسمِ ذات اللہ سے جاری و ساری کرنا پڑتا ہے ۔انجمن سرفروشانِ اسلام آج کے اس مادیت پرستی کے دورمیں لوگوں کو اپنے دلوں کواسم ذات اللہ سے جاری کرنے کا درسِ عظیم دے رہی ہے ۔پیرو مرشد فرماتے ہیں کہ’’ ہم جس کو ذکرِقلب دیتے ہیں اُس کی سرپرستی بھی فرماتے ہیں اوراس کے ساتھ دوروحانی موکلات بھی لگادیتے ہیں جو کہ شیطانی ارواح سے اُس کی حفاظت کرتے ہیں‘‘ایک دوسرے موقع پر قبلہ شاہ صاحب نے فرمایاکہ ’’ ہم تمہارا ساتھ اُس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک تمہیں بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺتک نہ پہنچا دیں‘‘حاجی محمد اویس قرنی نے نئے لوگوں کو اجازتِ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ سے نوازا۔
محمد رفیق قادری نے حضور غوث الثقلینؓ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانہء منقبت پیش کیا۔منصب علی قادری نے بارگاہِ مرشدی میں نذرانہء قصیدہ پیش کے سرفروش ذاکرین کے دلوں میں پیرو مرشد کی محبت کو اجاگر کیا۔امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد محمد افضال قادری نے دعائے خیرو برکت فرمائی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

عشقِ محمدی ﷺانقلابی تبدیلی اور فلاحِ دارین کی ضمانت ہے۔حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی

January 13, 2014

امام مساجد،صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو معاشی استحکام دیا جائے۔یہ تینوں طبقات معاشرے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں اگر یہ مثبت کردار اد اکریں تو بہت بڑی تبدیلی آسکتی ہے ۔اہم سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ذمہ دار افراد کی عمر 40سال ہونی چاہیے کیونکہ اس عمر میں ہی شعورواحساسِ ذمہ داری پیدا ہوتا ہے۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور عالمی روحانی شخصیت حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے 1990 ؁ء میں استقبالِ ربیع الاول پر اپنے خصوصی پیغام میں فرمایا کہ عشقِ مصطفیﷺانقلابی تبدیلی و فلاح دارین کا ضامن ہے ۔تمام اہلِ اسلام عید میلاد النبیﷺکی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائیں ۔علاوہ ازیں 1997 ؁ء میں مختلف اخبارات کے صحافیوں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے طالبانِ حق سے المر کز روحانی کوٹری شریف میں گفتگو کرتے ہوئے حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی نے فرمایا کہ ہمارے معاشرے کے تین (3)طبقات بہت اہم ہیں ۔ ایک مساجد کے پیش امام ،دوسرے پولیس کے اہلکاراور تیسرے اخبارات کے صحافی۔اگر یہ تینوں طبقات صحیح طریقے اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تو معاشرے میں بہت اچھی تبدیلی آسکتی ہے اور ملک کا نظام بہتر ہو سکتا ہے اس سلسلہ میں حکومت کا فرض ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ وہ رشوت سے محفوظ ہو کر منصفانہ طریقے سے خدمات سرانجام دیں اسی طرح اخباری صحافیوں کا مشاہرہ بھی بہت کم ہوتاہے لہٰذا صحافی خبروں کو سنسنی خیز بنا کر اپنے فائدے کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اگر انہیں کچھ آسرا مل جائے تو جن کے خلاف خبریں دیتے رہے ہیں ان کے حق میں بھی لکھنا شروع کر دیتے ہیں ۔بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بلا تصدیق مواد شائع کیا جاتا ہے جس سے بہت سی شخصیات کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچتا ہے اس لئے صحافیوں کے لئے ضا بطہ اخلاق اور تربیت کا اہتمام ہو نا چاہیے اور صحافیوں کی کم از کم عمر 30سال ہونی چاہیے تاکہ وہ باشعور اندازسے اپنی ذمہ داریوں کو اد اکریں اور صحافیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اس طرح وہ آزادانہ طریقے سے اپنے فرائض اد اکر سکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مساجد کے پیش امام کی تنخواہ بھی معمولی ہو تی ہے جس کی وجہ سے وہ مالی فائدے حاصل کرنے لئے ایسی سرگرمیوں میں شامل ہو جاتے ہیں جس سے ملک میں مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی کو تقویت ملتی ہے ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان تینوں طبقات کے معاشی مسائل میں بہتری پیدا کریں اس طرح بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔اس کے علاوہ ریاست کے اہم اداروں میں کام کرنے والے ذمہ دار لوگوں کی عمر 40سا ل ہونی چاہیے کیونکہ اس ہی عمر میں آدمی باشعور اور ذمہ دار ہوتا ہے ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

محفلِ نعت و ذکرِ اللہ بسلسلہ جشنِ آمدِ رسولﷺ

January 10, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹر ڈ)فیصل کے زیرِ اہتمام امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیرِ صدارت محمد فرخ گوھر کی رہائش گاہ پر جشنِ آمدِ مصطفیﷺکے سلسلہ میں عظیم الشان محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمدا فضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز قاری محمد سلیم نے تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا۔اطہر اقبال نے بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمد کی سعادت حاصل کی۔اسکے بعد نعت خوانی کا آغاز ہوا جس میں مشہورومعروف نعت خواں جناب صفدر علی،رحمان فیضی،عبدالمنان قادری، عبدالعزیز قادری،میاں طارق محمودطارق روفی(دف کے ساتھ)اور صٖفدر فاروق سلطانی (دف کے ساتھ)نے بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں عقیدت و محبت کے گلدستے پیش کئے اور حاضرین محفل کے دلوں کو حضورِ پاک صاحبِ لولاکﷺکی محبت سے گرمایا۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آقائے نامدارﷺکی آمدمبارک کے صدقے آج ہم اس محفلِ پاک کو سجائے بیٹھے ہیں ۔اگر ہمارے پیارے آقا و مولاﷺکی اس دنیا میں تشریف آوری نہ ہوتی تورب کائنات ارشاد فرماتا ہے کہ میں اپنا رب ہونا بھی ظاہر نہ کرتا ۔پتہ چلا کہ اس کائنات کی تخلیق باعثِ تخلیق اما م الانبیاءﷺہے؟رب فرماتا ہے کہ اے مومنین!ہم نے تم میں اپنا محبوب بھیج کر تم پر احسانِ عظیم فرمایایعنی اللہ تعالیٰ نے اس حضرتِ انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا لیکن کسی بھی نعمت کے عطاء کرنے پر احسان نہیں جتلایا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے آپ کو ظاہر کرنے کیلئے محبوبِ دوجہاںﷺ کی روحِ مبارکہ کی سب سے پہلے تخلیق فرمائی اور اُس کو سات پردوں میں چھپا کر رکھا۔اس لئے آپﷺاکثر فرمایا کرتے تھے کہ میں اُس وقت بھی نبی تھا جب آدم ؑ کو ابھی پیدا نہیں کیا گیا تھا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے جب روزِ ازل تمام قسم کی مخلوقات کی ارواح کو تخلیق فرمایا تو اپنی محب ارواح خاص طور پر انبیاء اکرام سے وعدہ لیاکہ تم سب نے دنیا میں جاکر میرے آخری اور لاڈلے پیمبرﷺکی آمد کی منادی کرنی ہے اور جب بھی میرایہ پیارااور محبوب رسولﷺاس دنیا میں تشریف لائے تو تم سب اُن کی اطاعت کرنااور اُن کا معاون بننا۔اس بات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کو یہ قطعہً پسند اور گوارا نہیں ہے کہ کوئی بھی اُس کے محبوبِ پاکﷺکی مخالفت کرے ۔اُسی آقاﷺکا فرمان ذیشان ہے کہ ہر چیز کو صاف کرنے کا کوئی نہ کوئی آلہ ہے اور دلوں کی صفائی کا آلہ اللہ کا ذکر ہے اور آج ہمارے پیارے مُر شدِ کریم حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کا بھی یہی فرمانِ مبارک ہے کہ آج ہم بھی ذکرِ قلب کی دعوت دیتے ہیں کہ آؤ اور اپنے دلوں کو اللہ کے ذکر سے آباد کر لوصرف اسی صورت میں تمہارا باطن پاک وصاف ہو سکتا ہے اور جب دل روشن و منور ہوجائے گا تو دل میں عشقِ محمد یﷺبھی پیدا ہو جائے گا۔
آخر میں منقبتِ غوثیہؓ اور قصیدہء مُرشدِ پاک کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا اوردرودو سلام کے بعد حاجی محمد اویس قرنی نے خصوصی دُعا کی۔بعد از محفلِ پاک لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

DSCN3234 DSCN3236 DSCN3240 DSCN3245 DSCN3247 DSCN3254 DSCN3268 DSCN3270 DSCN3279 DSCN3286 DSCN3287 DSCN3290 DSCN3291

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
Page 30 of 83« First...1020...2829303132...405060...Last »
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان