الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عظیم الشان جلوس عید میلاد النبی ﷺفیصل آباد

January 4, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام عید میلاد النبیﷺکاعظیم الشان مرکزی جلوس شیل پٹرول پمپ سمندری روڈ سے شروع ہوا۔جس کی قیادت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے فرمائی۔ممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،سینئر رہنما محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری ،غلام فرید قادری(مشیر نشرواشاعت پنجاب)،ستارالحق قادری(مشیر مالیات پنجاب)،مشیر وذمہ داران،اراکین و عوام الناس کی کثیر تعداد نے بڑ ے ہی والہانہ انداز میں جلوس میں شرکت کر کے آقائے نامدار ،حبیبِ کردگارﷺسے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔یہ مرکزی جلوس جس میں ذاکرین نے موٹر سائیکلوں ،کاروں ،ہائی ایس مزدا،بسوں اور دیگر سواریوں سمیت بھرپور شرکت کی، اپنے مقررہ راستوں سمندری روڈ،ناولٹی پل ،ناظم آباد،ڈجکوٹ روڈ،امام بارگاہ ،کوتوالی روڈ،مین ٹرمینل سے ہوتا ہواجیل روڈ،بلال روڈ،چناب چوک،سٹیشن چوک،پل طارق آباد،جڑانوالہ روڈ،ڈی گراؤنڈ،سلیمی چوک،جھال چوک پر درودوسلام اور دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔شرکاء جلوس نے اپنی اپنی گاڑیوں کو خوبصورت انداز میں سجا رکھا تھا ۔دورانِ جلوس بدر میاں داد کی مشہورِزمانہ قوالی جشنِ آمدِ رسول ۔اللہ ہی اللہ نے عجیب سماں باندھے رکھااور شرکاء جلوس اپنی اپنی سواریوں پر سرکار کی آمد مرحبا ،منٹھار کی آمد مرحبا،لجپال کی آمد مرحبا،مصطفیﷺکی آمد مرحباجیسے نعرے لگاتے والہانہ انداز میں جھومتے رہے ۔عوام الناس نے انجمن سرفروشانِ اسلام کے عظیم الشان مرکزی جلوس کو خوش آمدید کہا اور سرفروشوں کی حضور خاتم المرسلینﷺسے بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہا۔
مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ آج ہم نے حضور پاک ﷺکے جشنِ ولادت باسعادت کی خوشی میں اس عظیم الشان جلوس میں شرکت کی ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ ہماری اس کاوش کو مقبول و منظور فرمائے اور پیرومرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے صدقے ہمیں صحیح معنوں میں محبتِ رسول ﷺسے سرفراز فرمائے لیکن یہ تب ممکن ہے جب آپکا قلب ذکر اللہ سے روشن و منور ہو جائے گااور یہ دل کسی کی نگاہِ کیمیا سے زندہء جاوید ہوا کرتے ہیں۔آج اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمیں حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی صورت میں ایک ایسی ہستی عطا فرمائیہے کہ جن کی نگاہِ والا صفات جب کسی مُردہ قلب پر پڑتی ہے تو اُسے ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کردیتی ہے اور اُس انسان کی خالی ٹک ٹک والی دل کی دھڑکن کو اللہ اللہ سے جاری و ساری کردیتی ہے اور یہ حضرت انسان کا دل قبرو حشر تک اللہ اللہ میں مصروف رہتا ہے اور اس طرح اُس کی بخشش و مغفرت لازم ہو جاتی ہے۔۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطا ء کی اور دعا فرمائی ۔بعد ازاں شرکاء جلوس کی لنگر سے تواضع کی گئی۔
رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش)فیصل آباد

DSCN2522 DSCN2523 DSCN2524 DSCN2525 DSCN2537 DSCN2547 DSCN2567 DSCN0514 DSCN0523 DSCN0576 DSCN0590 DSCN0592 DSCN0625 DSCN0665 DSCN0722 DSCN0797 DSCN0798 DSCN0817 DSCN0829 DSCN0836 DSCN0848 DSCN0872 DSCN0876 DSCN0886 DSCN0894 DSCN0911 DSCN0913 DSCN0921 DSCN0942 DSCN0947 DSCN0970 DSCN2102 DSCN2103 DSCN2104 DSCN2107 DSCN2127 DSCN2298 DSCN2299 DSCN2337 DSCN2487 DSCN2492 DSCN2503 DSCN2511 DSCN2521

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان