الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ جشن شاھی مد ظلہ العالی ماہ مئی 2015 فیصل آباد

May 5, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفلِ پندرھویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض اظہر حسین قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک میں حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت اظہر حسین قادری نے حاصل کی ۔ اسکے بعد مد حتِ رسولﷺ،منقبتِ غو ثِ پاکؓ اور قصیدہ ٗمرشدی باالترتیب قاری عدیل قادری،محمد جمیل قادری،محمد شہباز قادری اور عبدالعزیز قادری نے پیش فرماکر حاضرینِ محفل کے قلوب و اذہان کو نور ایمان سے منور فرمایا۔حلقہ ٗ ذکر اور دعا کے بعد نمازِ مغرب با جماعت ادا کی گئی اور بعد ازاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے اظہر حسین قادری نے کہا کہ ان محا فل کا مقصد اپنے اندر کو پاک و صاف کرنا ہوتا ہے کیونکہ جب اللہ ،رسولﷺاور اُس کے پیارے محبوب بندوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے تو وہاں پر اللہ تبارک وتعالیٰ کی انوار و تجلیا ت کا نزول ہوتا ہے ۔ولی اللہ پر دن میں360 مرتبہ تجلی پڑتی ہے ۔ایک تجلی 7کبیرہ گناہوں کو جلا دیتی ہے ۔اس طرح اولیا ء اکرام کے پاس بیٹھنے والے لوگوں کے گناہ بغیر چلوں اور وظیفوں کے جلنا شروع ہو جاتے ہیں اور اس طرح ایک دن اُن کے سب گناہ ختم ہوجاتے ہیں اور اسکے بعد اُن کے درجات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ حضورِ پاک ﷺ کی صحبتِ مبارکہ میں بیٹھنے والے اصحابہء اکرام پر انواروتجلیا ت کی بارشیں ہوتی تھیں اور مرشدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ تمام اولیاء اللہ کے مراتب مل کر بھی کسی ایک صحابی کے درجے کو نہیں پہنچ سکتے ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان