الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

عظیم الشان استقبالِ ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی فیصل آباد

December 28, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺکے پر مسرت موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی استقبالِ ربیع الاول شریف عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی مرکزی آستانہ عالیہ فیصل آباد سے بعد از نمازِ ظہر شروع ہوئی ۔جس کی قیادت امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے فرمائی۔ممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی،سینئر رہنما محمد شفیق قادری،حاجی محمد اصغر قادری ،سینئر ذاکرین ،مشیر وذمہ داران ،سرفروش کارکنان و عوام الناس کی کثیر تعداد نے بڑ ے ہی والہانہ انداز میں شریک ہو کر محسنِ انسانیتﷺسے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔یہ موٹر سائیکل ریلی اپنے مقررہ راستوں سےآستانہ ، پل جھال خانوآنہ ، ضلع کونسل ، کچہری بازار، امین پور بازار، امام بارگاہ چوک، جھنگ بازار، ڈجکوٹ روڈ، ناولٹی پل، مدنی چوک ، ڈی ٹائپ پل ، سمندری روڈ، علامہ اقبال کالونی ، بوٹاچوک ، وارث پورہ، فوارہ چوک ، گیٹ ستیانہ روڈ ، ڈی گراؤنڈ، چین ون روڈ، سلیمی چوک، جھال خانوآنہ سے آستانہ عالیہ پر درودوسلام اور دعا کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء ریلی نے اپنے اپنے موٹر سائیکلوں پر جشنِ آمدِ رسولﷺ کے پرچم آویزاں کر رکھے تھے ۔ریلی کے تمام راستوں میں بدر میاں داد کی مشہورِزمانہ قوالی جشنِ آمدِ رسول ۔اللہ ہی اللہ لاؤڈ سپیکر پر چلائی گئی ۔تمام راستے عوام الناس اس عظیم الشان ریلی کو کھڑے ہو کر دیکھتے رہے اورسرفروشوں کی حضورِ پاک ﷺ سے محبت کو سراہتے رہے اس ریلی کو مرکزی پریس مارکیٹ کے ذمہ داران و اراکین نے امین پور بازارمیں خوش آمدید کہا اور شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مرکزی قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئےممبرمرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے فرمایاکہ ہم بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پیارے مرشد کے طفیل ہمیں یہ سعادت عطا ہوئی ہے کہ ہم ہر سال اس خوشی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کرتے ہیں اور حضورِ پاک ﷺ سے اپنی عقیدت محبت کا اظہار کرتے ہیں ہمارے پیارے مرشد حضرت سیّد نا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی فرماتے ہیں عشقِ مصطفی ﷺ ایک انمول دولت ہے جو اُن خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکر اللہ اور ذکر مصطفی ﷺ میں مشغول رہتے ہیں ۔علامہ اقبال کالونی میں بھی سرفروش ذاکرین نے ریلی کا بھرپور استقبال کیا اور اس خوشی کے موقع پر شرکاء ریلی پر پھول نچھاور کئے اور دھمال ڈالی ۔جہاں سے بھی ریلی کا گزر ہوا عوام الناس نے انجمن سرفروشانِ اسلام کے عظیم الشان مرکزی ریلی کو خوش آمدید کہا اور سرفروشوں کی حضور خاتم المرسلینﷺسے بے پناہ عقیدت و محبت کو سراہا۔
رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش)فیصل آباد

DSCN1892 DSCN1916 DSCN1917 DSCN1920 DSCN1921 DSCN1925 DSC_0221 DSC_0222 DSC_0228 DSC_0229 DSC_0230 DSC_0231 DSC_0233 DSC_0241 DSC_0256 DSC_0258 DSC_0260 DSC_0264 DSC_0266 DSC_0270 DSC_0271 DSC_0278 DSC_0281 DSC_0285 DSCN1709 DSCN1838 DSCN1856 DSCN1862 DSCN1869 DSCN1886 DSCN1889 DSCN1890

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان